
نئی دہلی، 11 مارچ (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو چیف منسٹر پبلک سروس ہاو¿س میں منعقدہ عوامی سماعت میں دہلی کے لوگوں سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے عہدیداروں کو ان کے مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کی بات سننا اور حل فراہم کرنا ہی گڈ گورننس کی بنیاد ہے۔ یہ دہلی کا نیا ورک کلچر ہے۔ اب شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔سی ایم سنوائی پورٹل کے ذریعے، لوگ آن لائن شکایات درج کر سکتے ہیں اور حقیقی وقت میں اپنی پیش رفت کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ دارالحکومت میں کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کے ذریعے اب 75 سے زیادہ خدمات دستیاب ہیں، جس سے دفتر کے بار بار آنے جانے کی ضرورت کو ختم کیا جا رہا ہے اور ان کے اپنے علاقے میں حل فراہم کیا جا رہا ہے۔ خدمت، شفافیت اور عوامی شراکت کے عزم کے ساتھ، دہلی میں گڈ گورننس کا نظام مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی