شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کو امریکی ادارے سے پروجیکٹ گرانٹ حاصل ہوئی
علی گڑھ, 10 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کو تعلیمی سیشن 2026–27 کے لیے امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ، ریفریجریٹنگ اینڈ ایئر کنڈیشننگ انجینئرز، امریکہ کی جانب سے 4,995 امریکی ڈالر
شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کو امریکی ادارے سے پروجیکٹ گرانٹ حاصل ہوئی


علی گڑھ, 10 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کو تعلیمی سیشن 2026–27 کے لیے امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ، ریفریجریٹنگ اینڈ ایئر کنڈیشننگ انجینئرز، امریکہ کی جانب سے 4,995 امریکی ڈالر کی پروجیکٹ گرانٹ موصول ہوئی ہے۔

امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ، ریفریجریٹنگ اینڈ ایئر کنڈیشننگ انجینئرز، اے ایم یو اسٹوڈنٹ برانچ کے فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر محمد آصف اور ڈاکٹر طالب حسین نے بتایا کہ’’ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ آف اے سولر پاورڈ انٹرنیٹ آف تھنگس کنٹرولڈ تھرموالیکٹرک ایئر کولنگ سسٹم“ کے عنوان والا یہ پروجیکٹ سوسائٹی کے انڈرگریجویٹ پروگرام ایکوپمنٹ گرانٹ کے تحت عطا کیا گیا ہے۔ اس کا ہدف شمسی توانائی سے چلنے والا ایک ایسا ایئر کولنگ سسٹم تیار کرنا ہے جس میں تھرمو الیکٹرک ماڈیول اور انٹرنیٹ آف تھنگس کو شامل کیا جائے گا تاکہ دور سے نگرانی اور کنٹرول ممکن ہو سکے۔ یہ نظام شمسی توانائی کے استعمال اور روایتی ریفریجرینٹس کے خاتمے کے ذریعے پائیدار اور توانائی کی بچت پر مبنی کولنگ حل کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 4 برسوں سے شعبہ کو امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ، ریفریجریٹنگ اینڈ ایئر کنڈیشننگ انجینئرز کی جانب سے اس نوعیت کی گرانٹس مل رہی ہیں اور اب تک شعبہ مجموعی طور پر 11 منصوبوں کے لیے 54692 امریکی ڈالر کی گرانٹس حاصل کر چکا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande