اے ایم یو میں قرآنی ایکولوجیکل پر علمی پروگرام منعقد
علی گڑھ, 10 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلیق احمد نظامی سینٹر برائے قرآنی علوم کی قرآنی ایکولوجیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام ”نباتات و حیوانات کس طرح اللہ کی تسبیح کرتے ہیں“ عنوان پر ایک علمی مذاکرہ اور مسابقہ منعقد کیا گیا، جس میں جدید سائنسی
قرآنک انفارمیشن پروگرام


علی گڑھ, 10 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلیق احمد نظامی سینٹر برائے قرآنی علوم کی قرآنی ایکولوجیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام ”نباتات و حیوانات کس طرح اللہ کی تسبیح کرتے ہیں“ عنوان پر ایک علمی مذاکرہ اور مسابقہ منعقد کیا گیا، جس میں جدید سائنسی افکار کی روشنی میں گفتگو کی گئی۔ مسابقہ میں حسین احمد (جے این یو) نے پہلا مقام، نورالنہار (اے ایم یو) نے دوسرا مقام اور عافیہ وہاب (اے ایم یو)نے تیسرا مقام حاصل کیا، جب کہ سید سیف علی اور حرا فاطمہ قدوائی کو حوصلہ افزائی انعامات دیے گئے۔ ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیقی (شعبہ زولوجی) اور پروفیسر ذکی انور صدیقی (شعبہ نباتیات) مقابلے کے جج تھے۔ یہ پروگرام سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر عبد الرحیم قدوائی کی سرپرستی اور ڈاکٹر فائزہ عباسی، ڈائریکٹر، یوجی سی-ایم ایم ٹی ٹی سی اور ٹیچر انچارج، قرآنی ایکولوجیکل سوسائٹی کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔مذاکرہ میں ڈاکٹر ارشد اقبال بھی شریک ہوئے۔ نشست کی نظامت ریسرچ اسکالر سید محمد مبشر نے کی جبکہ نزیہہ سعود، کنوینر تھیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande