اے ایم یو کے این سی سی کیڈٹ شیوم سارسوت ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ مقرر
علی گڑھ, 10 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی1/8کمپنی این سی سی کے کیڈٹ شیوم سارسوت کو چنئی میں واقع آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی میں کامیابی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں 7 مارچ کو باوقار ریجمنٹ آف آرٹلری می
شیوم سارسوت


علی گڑھ, 10 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی1/8کمپنی این سی سی کے کیڈٹ شیوم سارسوت کو چنئی میں واقع آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی میں کامیابی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں 7 مارچ کو باوقار ریجمنٹ آف آرٹلری میں کمیشن ملا۔

21 برس کی عمر میں لیفٹیننٹ شیوم سارسوت اپنے بیچ کے سب سے کم عمر افسر ہیں جنہیں کمیشن حاصل ہوا۔ ایک نمایاں این سی سی کیڈٹ کے طور پر انہوں نے این سی سی کے سی سر ٹیفکیٹ امتحان میں الفا گریڈنگ حاصل کی اور گولڈ میڈلسٹ بھی رہے۔ این سی سی سے وابستگی کے دوران انہوں نے 2023 میں انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرہ دون میں منعقدہ آئی ایم اے اٹیچمنٹ پروگرام میں این سی سی اور اے ایم یو کی نمائندگی کی۔ لیفٹیننٹ سارسوت نے 2021 میں منٹو سرکل اسکول، اے ایم یو سے اپنی اسکولی تعلیم مکمل کی اور 2024 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس (آنرز) میں گریجویشن کیا۔ انہوں نے یو پی ایس سی- کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان اور سروسز سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کا انٹرویو پہلی ہی کوشش میں کامیابی کے ساتھ پاس کیا۔

این سی سی یونٹ اے ایم یو کے لائژن آفیسر کیپٹن فاروق اے ڈارنے اس کامیابی پر لیفٹیننٹ سارسوت کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے این سی سی اور یونیورسٹی کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔ 8 یو پی بٹالین این سی سی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل آبھاس اوستھی نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ لیفٹیننٹ سارسوت ہندوستانی فوج کی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے این سی سی اور ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔ کیپٹن نجف علی خان اور این سی سی اے ایم یو کے دیگر افسران نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande