اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کی میٹنگ میں اردو اکیڈمی دہلی کی جلد تشکیل کا مطالبہ
سرکاری زبان اردو کو زمینی سطح پر ترقی دی جائے: ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوینئی دہلی، 10 مارچ(ہ س)۔ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یوڈی او) صوبہ دہلی کی فروغ اردو کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ مع افطار رود گران، لال کنواں، دہلی میں زیرصدارت ڈاکٹر مفتی جاوید
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کی میٹنگ میں اردو اکیڈمی دہلی کی جلد تشکیل کا مطالبہ


سرکاری زبان اردو کو زمینی سطح پر ترقی دی جائے: ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوینئی دہلی، 10 مارچ(ہ س)۔

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یوڈی او) صوبہ دہلی کی فروغ اردو کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ مع افطار رود گران، لال کنواں، دہلی میں زیرصدارت ڈاکٹر مفتی جاوید انور منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ’یوڈی او‘ صوبہ دہلی کے جنرل سکریٹری ماسٹر مقصود احمد نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ماضی میں ڈائریکٹوریٹ ا?ف ایجوکیشن میں شریف الحسن نقوی اور ا?ر پی سنگھ نوڈل ا?فیسر تھے،دہلی سرکار سے اپیل ہے انہیں اسی طرح ازسرنو بحال کیا جائے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ مدارس، مساجد، اسکول، مکتب اور گلیوں کے نام اردو میں لکھنا رائج کریں۔ ماسٹر مقصود نے مزید کہا کہ 2020 کی نئی ایجوکیشن پالیسی ا?ئی ہے اس میں سرکار نے یہ طے کیا ہے کہ بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دی جائے، کوشش کی جائے تمام پرنسپل سے مل کر کم از کم ا?ٹھویں تک مادری زبان میں تمام مضامین پڑھائے جائیں۔ سوشل ورکر اقبال ملک نے بتایا کہ گزشتہ 25 سال سے اردو اخبار خرید کر پڑھتا ہوں،تنظیم سے جڑ کر میں اردو کے فروغ کے لیے کام کروں گا۔ ڈاکٹر نجم السحر نے کہا کہ ہم اردو میں بورڈ لگانے کا سلسلہ گلی مدرسہ شاہ عبدالعزیز دہلوی سے شروع کریں گے جو کلاں محل دہلی میں واقع ہے۔ تنظیم کے کنوینر وسیم احمد صدیقی نے کہا کہ دہلی میں سہ لسانی فارمولے پر کام ہونا چاہیے۔ اشفاق حسین نغمی نے کہا کہ اردو کے فروغ کے لیے محلوں میں میٹنگ کی جائے اور دعوت نامے بھی اردو میں لکھے جائیں۔ گریٹ ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کے قومی صدر محمد اشرف نے کہا کہ اردو ڈیولپمنٹ ا?رگنائزیشن دہلی کے لیے ہر ممکن خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سینئر جرنلسٹ محمد اویس نے کہا کہ گزشتہ بارہ تیرہ سالوں سے پوسٹ رجسٹرار ا? فس میں خط و کتابت کے لیے کوئی اردو افسر نہیں ہے نہ ہی ودھان سبھا میں اردو میں کاروائی لکھنے کے لیے افسر موجود ہے۔ڈی ا?ئی پی ڈیپارٹمنٹ سے جو میگزین نکلتی ہے اس کا اردو ایڈیٹر بھی موجود نہیں ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کے ا?فس میں اردو ادھکاری موجود نہیں ہے جو خبروں کو ٹرانسلیشن کر کے ا? گے بھیجتا تھا۔ اردو اخبارات میں جو کچھ چھپتا تھا اس کی کلپنگ اردو میں ہوتی تھی وہ کلپنگ نہیں ہو رہی ہے، موجودہ سرکار نے یہ تمام پوسٹیں ختم کر دی ہیں۔ اس کا منفی اثر اردو کی ترویج و ترقی پر ہو رہا ہے۔ دہلی میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے ہندی کی طرح اردو کی ترویج و ترقی کے لیے منصوبہ لازمی ہے۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے حکومت دہلی سے اردو اکیڈمی دہلی کی جلد سے جلد تشکیل نو کرنے اور اردو اکیڈمی میں خالی اسامیوں کو بھی پ±ر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوی نے اپنے کلید ی خطبے میں کہا کہ جس طرح روڑی بدر پور کونکریٹ وغیرہ سے مل کر مکان بنتا ہے اسی طرح اردو دنیا سے وابستہ ہر شخص کو جوڑ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اردو ڈیولپمنٹ ا?رگنائزیشن صوبہ دہلی کے نئے انتخابات کے لئے صدر، جنرل سکریٹری اور خزانچی کے لیے بالترتیب ڈاکٹر مفتی جاوید انور، ماسٹر مقصود احمد اور محمد عمران قنوجی کے ناموں پر اتفاق کیا گیا جبکہ نائب صدور کے لئے ڈاکٹر عشرت کفیل اور ڈاکٹر نجم السحر کے علاوہ ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی اور ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی کے ناموں کا اضافہ کیا گیا۔ سکریٹری کے لیے حکیم مرتضیٰ دہلوی اور ملک محمد ندیم کو منتخب کیا گیا۔ ایگزیکیوٹو ممبران میں سوشل ورکر اقبال ملک، اشفاق حسین نغمی، ندیم عارف اور محمد اشرف کے ناموں کا اضافہ کیا گیا۔ تنظیم کے سرپرست عرفان احمد اعظمی کے ساتھ زاہد علی صدیقی کے نام کا اضافہ کیا گیا۔ یہ میٹنگ افطار سے قبل اور ڈنر کے بعد تک دو مرحلوں میں پوری ہوئی۔ میٹنگ میں شاہد انصاری، محمد عامر اور ندیم ملک وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande