
نئی دہلی،10مارچ(ہ س)۔ پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مورخہ نو فروری دوہزار چھبیس کو مائیکرو،اسمال اور میڈیم انٹرپرائزیز کی وزارت کی انٹرپرینورشپ اسکل ڈولپمنٹ پروگرام (ای ایس ڈی پی) کا سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینورشپ (سی آئی ای) جامعہ ملیہ اسلامیہ میں افتتاح کیا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیمز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ نے سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینورشپ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسپورٹس پرسنس کے لیے پہلی مرتبہ انٹرپرنیورشپ بیداری پروگرام(ای اے پی) مورخہ چھ مارچ دوہزار چھبیس کو منعقد کیا۔
پروفیسر(ڈائریکٹر) ریحان خان سوری،اعزازی ڈائریکٹر،سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینورشپ (سی آئی ای) جامعہ ملیہ اسلامیہ،اسپرش تیاگی،چیف کمرشیل آفیسر،فیئر پلے اسپورٹس، عمران یوسف،چیف آپریٹنگ آفیسر،ایس پی ٹی آئی۔ایم ای آئی ٹی وائی اور ڈاکٹر ناوید ظفر رضوی،ڈپارٹمنٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ہیو منی ٹیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروگرام کے اہم مقررین تھے۔پروفیسر(ڈائریکٹر) ریحان خان سوری،اعزازی ڈائریکٹر،سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینورشپ (سی آئی ای) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جامعہ کی سی آئی ای کا اجمالی تعار ف پیش کرتے ہوئے منظم تربیت، ماہرنگرانی اور عملی پہلوو¿ں سے انٹرپرینورل اور منیجیریل صلاحیت سازی کے تیار شدہ پروگرام کے بارے میں بھی بتایا جو شرکا کو پائے دار انٹر پرائزز قائم کرنے کا اہل بنائے گا۔اسپرش تیاگی،چیف کمرشیل آفیسر،فیئر پلے اسپورٹس نے اسٹار ٹ اپس کے اپنے تجربات شرکا کے ساتھ ساجھا کیے اور خود ملازمت اور اسپورٹس پرسنس کو کاروبار کھڑا کرنے کے لیے مختلف مہارتوں کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔
عمران یوسف،چیف آپریٹنگ آفیسر،ایس پی ٹی آئی۔ایم ای آئی ٹی وائی نے کامیاب انٹرپرینورہونے کے لیے مہم کارجوئی کے مختلف پہلوو¿ں،کھیل کود سے متعلق ٹکنالوجی، حکومت کی پالیسیوں اور فنڈکے مواقع پر ثمر آور معلومات پیش کیں۔ڈاکٹر ناوید ظفر رضوی،ڈپارٹمنٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ہیو منی ٹیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اہم کارجوئی کی مہارت کے سیٹ، ایم ایس ایم ای اسکیم، کھیل کود میں جد ت، کھیل کود کی صنعت میں مالیاتی اورابھرتی ٹکنالوجی کے سلسلے میں اہم معلوما ت شرکا کے ساتھ ساجھا کیں۔ آتم نربھر بھار ت اور ایم ایس ایم ای کی وزارت کے اہداف سے مطابقت رکھنے والی یہ پہل، کارجوئی کی تعلیم اور صلاحیت سازی کے تئیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے عہد کی توثیق مزید کرتی ہے۔
پروفیسر محمد محفوظ الحق نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں کھیل کود سے متعلق کارجوئی میں کامیابی کے حصول کے لیے نشانہ مقرر کرنے کے لیے کہا۔پروفیسر نفیس احمد،ڈائریکٹر گیمز اینڈ اسپورٹس نے مہمان مقررین کے گراں قدر افکار وخیالات کی اور خاص طورپر اسپرش تیاگی کی اثر آفریں گفتگو کی تعریف کی اور آئندہ بڑے پروگراموں میں انہیں شامل کرنے کا وعدہ کیا۔پروفیسر محمد عابد،ڈپٹی ڈائریکٹر گیمز اینڈ اسپورٹس اور ڈاکٹر فہیم احمد نے خوش اسلوبی سے پروگرام کی رابطہ کاری کا فریضہ انجام دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais