ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کی خبر کے بعد لکھنو سمیت اتر پردیش کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے
لکھنو، یکم مارچ (ہ س)۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کی خبر کے بعد شیعہ برادری کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو¿ سمیت کئی اضلاع میں احتجاج کیا۔ لکھنو¿ میں روتی ہوئی خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگو
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کی خبر کے بعد لکھنو سمیت اتر پردیش کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے


لکھنو، یکم مارچ (ہ س)۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کی خبر کے بعد شیعہ برادری کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو¿ سمیت کئی اضلاع میں احتجاج کیا۔ لکھنو¿ میں روتی ہوئی خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے ہاتھ میں پوسٹر اٹھا کر چھوٹا امام باڑہ سے احتجاجی مارچ نکالا۔ مظاہرین نے’خمینی زندہ باد‘ اور ’امریکہ اور اسرائیل کے خاتمے‘ کے نعرے لگائے۔ اس احتجاج کے بعد اتر پردیش میں حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔

امریکہ اسرائیل جنگ کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد اتر پردیش میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ ریاست کے دارالحکومت لکھنو¿ میں شیعہ برادری کے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ عورتیں روتی اور ماتم کرتی نظر آئیں۔ پوسٹر اٹھائے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد نے چھوٹا امام باڑہ سے پیدل مارچ کیا۔ لکھنو¿ کی شیعہ چند کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائی کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہو کر احتجاج کرنا چاہیے۔ خامنہ ای کی وفات کے بعد تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ احترام میں اپنے قومی پرچم سرنگوں کریں۔ شیعہ برادری کے افراد اپنے ادارے بند رکھ کر تین روزہ سوگ منائیں گے۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے بھی تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس کے اس اعلان کے بعد بڑہ اور چھوٹا امام بارگاہوں کو اگلے تین دن کے لیے سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ مولانا کلب جواد نے بتایا کہ خامنہ ای کی وفات کی یاد میں اتوار کی رات آٹھ بجے چھوٹا امام باڑہ میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ بریلی، جونپور اور سنبھل سمیت کئی اضلاع میں بھی احتجاج ہو رہا ہے۔ بریلی میں آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پوری ملت اسلامیہ کے لیے غم کی بات ہے۔ انہوں نے پرامن احتجاج کی اپیل کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ جلوس میں شامل کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے۔اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں ہو رہے مظاہروں کو دیکھتے ہوئے محکمہ پولیس پوری طرح چوکس ہے۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راجیو کرشنا نے تمام ضلعی پولیس سربراہوں اور پولیس کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست میں امن و امان کسی بھی حالت میں خراب نہ ہو۔ حساس اور انتہائی حساس علاقوں میں سکیورٹی کے انتظامات بڑھائے جائیں۔ اس کے نتیجے میں، پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں نے لکھنو¿ سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں نگرانی بڑھا دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande