
علی گڑھ, 01 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد اعظم میر کی والدہ محترمہ نور جہاں زوجہ خالق میر خان ساکن پیلی بھیت کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا وہ 90سال کی تھیں، ان کے انتقال کی خبر سے اہلِ خانہ اور حلقہ احباب میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحومہ نہایت نیک سیرت، رحم دل اور عبادت گزار خاتون تھیں۔ نماز روزے کی پابند تھیں اور سادگی و تقویٰ ان کی زندگی کا نمایاں وصف تھا۔ علاقے میں انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور وہ ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک رہتی تھیں۔آج بعد نماز عشاء انکی نماز جنازہ ادا کی گئی اور پیلی بھیت کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور معززینِ شہر موجود رہے۔ان کے انتقال پر مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔ سوگواران کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ