آئشر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین کم عمر لڑکے جاں بحق
اکولہ ، یکم مارچ (ہ س) تلہارا کے مضافات میں واقع شیری پھاٹے کے قریب پیش آئے جان لیوا سڑک حادثے نے مالیگاؤں کے تین خاندانوں کو غم میں ڈبو دیا جہاں آئشر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین کم عمر لڑکوں کی موت ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت درشن رامیش
Accident-Maha-Eicher-Bike-Coll


Accident-Maha-Eicher-Bike-Coll


اکولہ ، یکم مارچ (ہ س) تلہارا کے مضافات میں واقع شیری پھاٹے کے قریب پیش آئے جان لیوا سڑک حادثے نے مالیگاؤں کے تین خاندانوں کو غم میں ڈبو دیا جہاں آئشر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین کم عمر لڑکوں کی موت ہوگئی۔

مہلوکین کی شناخت درشن رامیشور ویشنو (16 سال)، سائی رامیشور ویشنو (12 سال) اور گنیش دیپک آپتورکر (16 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو لڑکوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ تیسرے شدید زخمی لڑکے کو تلہارا دیہی اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والے دو لڑکے آپس میں سگے بھائی تھے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث آئشر گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے اور اسے تلہارا پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔ تینوں نعشوں کا پوسٹ مارٹم تلہارا کے دیہی اسپتال میں کیا گیا جبکہ مقدمہ درج کرنے کا عمل جاری ہے اور مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ لڑکے مالیگاؤں سے تلہارا آ رہے تھے کہ شیری پھاٹے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ اس دردناک واقعے کے بعد مالیگاؤں سمیت متاثرہ خاندانوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور ہر طرف افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande