
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح : ڈی کرشنا بھاسکرحیدرآباد، 04 فروری (ہ س)۔ سنگارینی کولیریز کمپنی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر شری ڈی کرشنا بھاسکر نے پیداوار کے مقررہ اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ کوئلے کے معیارکواولین ترجیح دینے کی سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مارکیٹ میں صارفین صرف معیاری کوئلہ قبول کر رہے ہیں، اس لیے محض مقدار پر توجہ دینے کے بجائے معیار میں بہتری کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے سنگرینی بھون، حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام علاقوں کے جنرل منیجروں اور کمپنی کے ڈائریکٹرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں کوئلہ کی پیداوار، ترسیل، معیار اور متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ ہر افسر اور ملازم پوری لگن اور ذمہ داری کے ساتھ معیاری کوئلہ فراہم کرنے کی سمت کام کرے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مختلف وجوہات کے باعث اس سال ماہانہ پیداوار کے اہداف میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے تاہم موجودہ مالی سال کے اختتام تک یومیہ کم از کم 2.20 لاکھ ٹن کوئلہ کی پیداوار، 2.40 لاکھ ٹن کوئلہ کی ترسیل اور 15.5 لاکھ مکعب میٹر اووربرڈن ہٹانے کے اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں، اجلاس کے دوران مختلف علاقوں کے جنرل منیجروں نے اپنی اپنی حدود میں جاری پیداواری سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر (آپریشنس)ایل وی سوریہ نارائن، ڈائریکٹر (پروجیکٹس اینڈ پلاننگ) کے وینکٹیشورلو، ڈائریکٹر(پرسنل اینڈ فنانس) گوتم پوترو،ڈائریکٹر(ای اینڈایم) ایم ترو مالا راؤ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (کول موومنٹ)بی وینکنا، جی ایم (کوآرڈی نیشن اینڈ مارکیٹنگ) ٹی سرینواس، کارپوریٹ جی ایمز،ایریاجی ایمزاوردیگراعلیٰ عہدیداران شریک تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق