خستہ حال مکان کی چھت گری، بزرگ خاتون جاں بحق
نئی دہلی، 04 فروری (ہ س)۔ شمال مشرقی ضلع کے نیو عثمان پور کے برہم پوری علاقے میں پیر کی رات دیر گئے ایک خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے میں کمرے میں سوئی ہوئی دادی اور پوتا ملبے تلے دب گئے۔ شور سن کر پڑوسی مدد کو پہنچ گئے۔ پولیس اور فائر ڈیپارٹم
خستہ حال مکان کی چھت گری، بزرگ خاتون جاں بحق


نئی دہلی، 04 فروری (ہ س)۔ شمال مشرقی ضلع کے نیو عثمان پور کے برہم پوری علاقے میں پیر کی رات دیر گئے ایک خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے میں کمرے میں سوئی ہوئی دادی اور پوتا ملبے تلے دب گئے۔ شور سن کر پڑوسی مدد کو پہنچ گئے۔ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دینے کے بعد دادی اور پوتے کو ملبے سے نکال کر جی ٹی بی اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں پر بزرگ خاتون نینا ورما (62) کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا، جب کہ پوتے نشانت (13) کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد معمر خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ مالک مکان نہ تو خستہ حال مکان کی مرمت کروا رہا تھا اور نہ ہی انہیں مکان خالی کرنے دے رہا تھا۔ پولیس نے متاثرہ خاندان کے بیانات لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ بزرگ خاتون کا بیٹا بیمار رہتا ہے اور اس وقت اس کی ٹانگوں پر پلاسٹر کی پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق، نینا ورما اپنے خاندان کے ساتھ اے-46، گلی نمبر 2، برہم پوری میں کرائے کے مکان کے گراو¿نڈ فلور پر رہتی تھیں۔ ان کے شوہر شریکانت کا انتقال ہو گیا ہے۔ یہ خاندان بیٹا، بہو اور تین پوتوں پر مشتمل ہے۔ بیٹے کی ٹانگوں میں کچھ دقت ہے اور اس وقت اس کی دونوں ٹانگوں پر پلاسٹر کی پٹیاں ہیں اور وہ مکمل طور پر بستر پر پڑا ہوا ہے۔

بزرگ خاتون چھوٹا -موٹا کام کر کے گھر کا خرچہ چلا رہی تھی۔ پیر کی رات نینا ورما اپنے بڑے پوتے کے ساتھ ایک کمرے میں سو رہی تھی۔ اس کا بیٹا، بہو اور دو پوتے دوسرے کمرے میں سو رہے تھے۔ تقریباً 2 بجے، نینا ورما کے کمرے کی چھت اچانک گر گئی، جس سے وہ اور اس کا پوتا نشانت ملبے کے نیچے دب گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande