سرسا نے رونیت بٹو پر راہل گاندھی کے تبصرے کی مذمت کی، کارروائی کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، 04 فروری (ہ س)۔ دہلی حکومت کے کابینی وزیر منجندر سنگھ سرسا نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے مرکزی وزیر روونیت سنگھ بٹو پر کئے گئے تبصرے کی مذمت کی ہے اور لوک سبھا اسپیکر سے راہل گاندھی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ACTION-AGAINST-RAHUL-RAVNEET

نئی دہلی، 04 فروری (ہ س)۔ دہلی حکومت کے کابینی وزیر منجندر سنگھ سرسا نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے مرکزی وزیر روونیت سنگھ بٹو پر کئے گئے تبصرے کی مذمت کی ہے اور لوک سبھا اسپیکر سے راہل گاندھی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر سرسا نے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے احاطے میں سکھ وزیر روونیت سنگھ بٹو کے خلاف راہل گاندھی کے ذریعہ استعمال کی جانے والی زبان کی سخت مذمت کرتے ہیں اور انہیں غدارکہا، اس کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

راہل گاندھی کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک سکھ سردار ہے اوروہ کبھی غدار نہیں ہو سکتا۔ وزیر سرسا نے کہا کہ یہ سکھوں کی توہین ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کی ذہنیت میں 1980 کی دہائی کا زہر اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے لوک سبھا اسپیکر پر زور دیا کہ وہ راہل گاندھی کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

 rajesh pande