
نئی دہلی، 24 فروری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں ابتدائی کاروبار کے دوران آج گراوٹ کا رخ بنا ہوا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا دباو بننے کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی کمزوری اور بڑھتی چلی گئی۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.85 فیصد اور نفٹی 0.76 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
آج صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے سرکردہ شیئروں میں سے او این جی سی، کول انڈیا، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، پاور گرڈ کارپوریشن اور ہنڈالکو انڈسٹریز کے شیئر 0.42 فیصد سے لے کر 0.17 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، ایٹرنل، انفوسس، ٹی سی ایس اور ٹیک مہندرا کے شیئر 3.91 فیصد سے لے کر 2.85 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,645 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 708 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,937 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 6 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 24 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 10 شیئر سبز نشان میں اور 40 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 242.12 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 83,052.54 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہونے کے بعد فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں گراوٹ آ گئی۔ مسلسل ہو رہی فروخت کے سبب سینسیکس 82,481.53 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ حالانکہ خریدار درمیان درمیان میں خریداری کا زور بنانے کی کوشش بھی کرتے رہے، لیکن فروخت کا دباو اتنا زیادہ تھا کہ اس انڈیکس کی چال پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 711.95 پوائنٹس پھسل کر 82,582.71 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 71.20 پوائنٹس ٹوٹ کر 25,641.80 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں گراوٹ آ گئی۔ مسلسل ہو رہی فروخت کی وجہ سے نفٹی گر کر 25,482.85 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس درمیان خریدار خریداری کا زور بنانے کی بھی کوشش کرتے رہے، لیکن اس انڈیکس کی چال پر زیادہ فرق نہیں پڑا۔ بازار میں مسلسل جاری خریداری اور فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 194.45 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 25,518.55 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن