
نئی دہلی، 24 فروری(ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران بڑی گراوٹ کا شکار ہو گئے۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز آج سبقت کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل فروخت ہوتی رہی۔ وہیں ایشیا میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ ٹیرف کو لے کر دی گئی دھمکی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو لے کر بڑھتی تشویش کی وجہ سے امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل فروخت کا دباو برقرار رہا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹیرف کو لے کر آئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک بار پھر دنیا کے تمام ممالک کے نام انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک امریکی سپریم کورٹ کے آرڈر کا فائدہ اٹھانا چاہے گا، تو اس پر پہلے سے بھی زیادہ ٹیرف لگایا جائے گا۔ ٹرمپ کی اس دھمکی کے سبب امریکی بازار گراوٹ کا شکار ہو گئے۔
ڈاو جونز گزشتہ سیشن کے دوران 800 پوائنٹس سے زیادہ ٹوٹ گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 1.04 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 6,837.75 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ وہیں نیس ڈیک 277.13 پوائنٹس یعنی 1.21 فیصد ٹوٹ کر 22,608.94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 92.54 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کی تیزی کے ساتھ 48,896.60 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
یورپی بازار پر بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو بنا رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس پورے سیشن کے دوران محدود دائرے میں کاروبار کرنے کے بعد 0.02 فیصد کی معمولی کمزوری کے ساتھ 10,684.74 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.22 فیصد گر کر 8,497.17 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 268.72 پوائنٹس یعنی 1.08 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 24,991.97 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 5 کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ 4 انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں برقرار ہیں۔ نکیئی انڈیکس 546.30 پوائنٹس یعنی 0.96 فیصد کی تیزی کے ساتھ 57,372 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.17 فیصد کی سبقت کے ساتھ 4,129.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ تائیوان ویٹیڈ انڈیکس نے آج بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 879.11 پوائنٹس یعنی 2.60 فیصد اچھل کر 34,652.37 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 98.69 پوائنٹس یعنی 1.69 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 5,944.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔
دوسری جانب، گفٹ نفٹی 139.50 پوائنٹس یعنی 0.54 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 25,582.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.70 فیصد ٹوٹ کر 5,005.98 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس میں آج بڑی گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 539.91 پوائنٹس یعنی 1.99 فیصد لڑھک کر 26,542 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.74 فیصد پھسل کر 1,469.23 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.24 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 8,376 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن