وزیر اعلیٰ کا بڑا اعلان، حکومت کسانوں کو اڑد کی خریداری پر 600 روپے فی کوئنٹل بونس دے گی
بھوپال، 24 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے ساتویں دن منگل کو وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ایوان میں کہا کہ کسانوں کے مفاد میں کیے گئے اعلانات کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ ریاستی حکومت اڑد کی خریداری پر 600 روپے فی کوئنٹل بونس دے گ
اسمبلی میں بولتے ہوئے وزیر اعلیٰ


بھوپال، 24 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے ساتویں دن منگل کو وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ایوان میں کہا کہ کسانوں کے مفاد میں کیے گئے اعلانات کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ ریاستی حکومت اڑد کی خریداری پر 600 روپے فی کوئنٹل بونس دے گی۔ وہیں، سرسوں کے لیے 71 لاکھ ٹن پیداوار تسلیم کرتے ہوئے بھاوانتر یوجنا کے تحت ادائیگی کی جائے گی۔ سرسوں کی پیداوار میں 28 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ایوان میں کہا کہ مالوہ خطے کے قبائلی علاقوں میں منائے جانے والے بھگوریا لوک تہوار کو حکومت نے قومی تہوار کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبائلی اکثریتی اضلاع بڑوانی، دھار اور جھابوا میں حکومت زرعی کابینہ (ایگریکلچر کیبنٹ) کے انعقاد کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوریا تہوار کے دوران ہی زرعی کابینہ کی میٹنگ کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریاستی حکومت سال 2026 کو ’’ کسان کلیان ورش‘‘ (کسان بہبود سال) کے طور پر منا رہی ہے۔ یہ سال مدھیہ پردیش کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ حکومت، کھیت سے لے کر کارخانے تک اور باغ سے لے کر بازار تک کسانوں کی بہتری کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سویا بین کے کسانوں کو بھاوانتر یوجنا کا فائدہ دلایا۔ کسانوں کی فلاح و بہبود کی سمت میں یہ اسکیم پورے ملک میں ایک مثالی نمونہ بنی۔ اس سال سرسوں کے رقبے میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس کی پیداوار 15.71 لاکھ میٹرک ٹن تک ہونے والی ہے۔ حکومت، سرسوں کے کسانوں کو بھی ان کی پیداوار کی منافع بخش قیمت دلانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرسوں کی خریداری ’’بھاوانتر یوجنا‘‘ کے مقررہ ضوابط اور اہلیت کے مطابق ہو۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں آبپاشی کا رقبہ اور کسانوں کی آمدنی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ فصلوں کے تنوع کی حوصلہ افزائی کرنے اور آمدنی بڑھانے کے مقصد سے اڑد کی کھیتی کرنے والے کسانوں کو حکومت نے 600 روپے فی کوئنٹل بونس کی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدھیہ پردیش اڑد پر بونس کی رقم دینے والی پہلی ریاست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں چنا، مسور اور تور کی پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت خریداری کیے جانے کی تجویز مرکزی حکومت کو بھیجی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ساندیپنی اسکولوں کی توسیع سے لے کر اسکالرشپ کی تقسیم تک، ریاست میں تعلیم سے متعلق اہم اسکیموں کے تحت بجٹ 27-2026 میں اہم التزامات کیے گئے ہیں۔ پالیسی سے اختراع اور ہنر سے کیریئر تک - مدھیہ پردیش تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور خود کفیل مستقبل کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی-2020 کے موثر نفاذ سے مدھیہ پردیش تعلیم کے میدان میں مثبت تبدیلی کی صف اول کی ریاست بن کر ابھرا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande