
علی گڑھ میں نوجوان عاشق کی جل کر موت، معشوقہ کے شوہر پر الزام
علی گڑھ، 24 فروری (ہ س)۔ علی گڑھ شہر کے تھانہ کوتوالی کے علاقے ترکمان گیٹ میں گذشتہ شام ایک نوجوان اور ایک خاتون گھر میں مشتبہ حالات میں جلے ہوئے ملے جس میں نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ عورت کوشدید جلی حالت میں علاج کے لئے دہلی ریفر کیا گیا ہے۔ الزام لگایا جارہا ہے کہ اس واردات کو عورت کے شوہر نے انجام دیا ہے۔ اس واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ حادثہ کے بعد دونوں کو نازک حالت میں جے این میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ نوجوان کی علاج کے دوران موت ہو گئی، جب کہ خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر دہلی ریفر کر دیا گیا۔
واقعہ کی وجوہات کے حوالے سے علاقے میں طرح طرح کی باتیں عام ہیں۔ سرکل آفیسر مینک پاٹھک نے بتایا کہ پڑوسی 26 سالہ فرمان ترکمان گیٹ میں ہارڈویئر بزنس مین وسیم کی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ اسی دوران فیکٹری آتے جاتے فرمان کو وسیم کی بیوی کے ساتھ عشق ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات تھے۔ گذشتہ شام وسیم کے گھر کی چھت پر فرمان اور خاتون کے مشتبہ حالات میں آگ میں جھلسنے کی خبر سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد دونوں کو نازک حالت میں جے این میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے فرمان کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ خاتون کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور اسے دہلی بھیج دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ معاملہ مشکوک معلوم ہوتا ہے، تمام زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس کو فرمان کے اہل خانہ کی جانب تحریری شکایت موصول ہوئی ہے جس کی بنیاد پر آگے کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی او سٹی فرسٹ مینگ پاٹھک نے بتایا کہ گذشتہ شام 7 بجے کوتوالی نگر پولیس اسٹیشن کے تحت ترکمان گیٹ چوکی کو وسیم کے گھر پر دو افراد، فرمان اور نظرین، وسیم کی بیوی، کے جلنے کی اطلاع ملی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فرمان کو اسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ نازرین کو علاج کے لیے دہلی ریفر کیا گیا۔ ابتدائی طور پر جائے وقوعہ پر کسی تیسرے شخص کی موجودگی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فیلڈ یونٹ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ