ایل جی لداخ نے ایس آر او 202 کے تحت ملازمین کے دیرینہ مطالبے کو حل کیا
ایل جی لداخ نے ایس آر او 202 کے تحت ملازمین کے دیرینہ مطالبے کو حل کیا لداخ، 24 فروری (ہ س)۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے جموں و کشمیر خصوصی بھرتی قواعد 2015 (ایس آر او-202) کے تحت تعینات ملازمین کے لیے دورانِ آز
Ladakh lg


ایل جی لداخ نے ایس آر او 202 کے تحت ملازمین کے دیرینہ مطالبے کو حل کیا

لداخ، 24 فروری (ہ س)۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے جموں و کشمیر خصوصی بھرتی قواعد 2015 (ایس آر او-202) کے تحت تعینات ملازمین کے لیے دورانِ آزمائشی مدت نوشنل اینول انکریمنٹ میں اضافوں کی منظوری دے دی ہے۔یہ اہم فیصلہ سرکاری ملازمین کے درمیان مساوات اور سروس برابری کو یقینی بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے لیے گئے فیصلے سے ایس آر او-202 کے تحت تعینات ملازمین کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اور ان کے جائز سروس حقوق کو باقاعدہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایک شفاف، منصفانہ اور ملازم دوست طرزِ حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔ اس فیصلے سے لداخ کے ملازمین کو مساوی مواقع فراہم ہوں گے اور ان کی سروس مراعات کو انتظامی انصاف کے طے شدہ اصولوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا۔اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ اور ادارہ جاتی انصاف کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سرکاری خدمات میں حوصلہ افزائی، کارکردگی میں بہتری اور مساوات کے قیام کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ضروری احکامات جاری کر کے اس فیصلے کو مقررہ مدت میں نافذ کیا جائے۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے ایس آر او-202 کے تحت تعینات بڑی تعداد میں ملازمین مستفید ہوں گے اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں سروس معاملات مزید منظم اور شفاف ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande