وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار ترقی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے : ارشاد علی آزاد
وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار ترقی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے : ارشاد علی آزادپٹنہ، 24 فروری(ہ س)۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار لگاتار آگے بڑھ رہا ہے اور ہر آنے والے دن میں ترقی کی نئی اونچائیاں چھو رہا ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ
وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار ترقی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے: ارشاد علی آزاد


وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار ترقی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے : ارشاد علی آزادپٹنہ، 24 فروری(ہ س)۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار لگاتار آگے بڑھ رہا ہے اور ہر آنے والے دن میں ترقی کی نئی اونچائیاں چھو رہا ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار صرف ترقی پر زور نہیں دے رہے ہیں بلکہ ان کا وژن انصاف کے ساتھ ترقی اور چوطرفہ ترقی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہار کے عوام لگاتار جناب نتیش کمار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ باتیں بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد علی آزاد نے میڈیا کے لیے جاری بیان میں کہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرعلی نتیش کمار نے بہار اور اس کے عوام کی چوطرفہ ترقی کویقینی بنانے کے ساتھ ہی اقلیتوں اور کمزور طبقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی۔ وقف املاک کی ترقی بھی ان کے ہی وژن کا نتیجہ ہے۔ بہار اور یہاں کے عوام کی ترقی میں اقلیتوں اور خاص طور سے شیعہ وقف بورڈ کا بھی ہو، یہی ہماری کوشش ہے۔ وقف کی جائیداد کا استعمال واقف کی منشاکے مطابق کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande