بے موسم بارش اور ژالہ باری سے تباہ فصلوں کا سروے ہوگا ، متاثرہ کسانوں کو نقصان کا معاوضہ دینے کا اعلان
ممبئی ، 24 فروری (ہ س) ریاستی وزیر برائے محصولات چندر شیکھر باونکولے نے منگل کو اسمبلی میں اعلان کیا کہ مہاراشٹر میں بے موسم بارش اور ژالہ باری سے تباہ ہونے والی فصلوں کا فوری سروے کیا جائے گا اور متاثرہ کسانوں کو نقصان کا معاوضہ دیا جائے گا۔ و
بے موسم بارش اور ژالہ باری سے تباہ فصلوں کا سروے ہوگا ، متاثرہ کسانوں کو نقصان کا معاوضہ دینے کا اعلان


ممبئی ، 24 فروری (ہ س) ریاستی وزیر برائے محصولات چندر شیکھر باونکولے نے منگل کو اسمبلی میں اعلان کیا کہ مہاراشٹر میں بے موسم بارش اور ژالہ باری سے تباہ ہونے والی فصلوں کا فوری سروے کیا جائے گا اور متاثرہ کسانوں کو نقصان کا معاوضہ دیا جائے گا۔

وہ ایوان میں بارش، آندھی اور ژالہ باری سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ رکن اسمبلی دھننجے منڈے نے کہا کہ پیر کو مراٹھواڑہ کے بیڑ، لاتور، پربھنی، عثمان آباد اور ناندیڑ اضلاع کے علاوہ کونکن اور مشرقی ودربھ میں گیہوں، جوار، چنا، سبزیوں اور پھلوں کی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور حکومت کو فوری طور پر سروے کر کے کسانوں کو راحت دینی چاہیے۔

کانگریس کے رکن اسمبلی وجے وڈیٹیوار نے بھی اسی طرح کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر فصلیں متاثر ہوئی ہیں اس لیے فوری معاوضہ دیا جائے۔

اس پر وزیر چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ جن اضلاع میں فصلوں کو نقصان ہوا ہے وہاں کی ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری سروے مکمل کر کے اپنی رپورٹ جلد حکومت کو پیش کریں، جس کے بعد وزیر اعلیٰ سے مشاورت کر کے معاوضے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande