مسجدِ اقصیٰ میں نمازِ تراویح کا بڑا اجتماع، پچاس ہزار افرادکی شرکت
لندن،23فروری(ہ س)۔مقبوضہ مشرقی یروشلم کے فصیل بند شہر میں واقع مسجدِ اقصیٰ میں اتوار کی شام تقریباً 50,000 فلسطینیوں نے نمازِ عشاءاور تراویح ادا کیں۔یروشلم گورنری کے مطابق اسرائیلی فوجی چوکیوں اور مسجد کے دروازوں پر سخت شناختی چیکنگ کے باوجود ایک ج
مسجدِ اقصیٰ میں نمازِ تراویح کا بڑا اجتماع، پچاس ہزار افرادکی شرکت


لندن،23فروری(ہ س)۔مقبوضہ مشرقی یروشلم کے فصیل بند شہر میں واقع مسجدِ اقصیٰ میں اتوار کی شام تقریباً 50,000 فلسطینیوں نے نمازِ عشاءاور تراویح ادا کیں۔یروشلم گورنری کے مطابق اسرائیلی فوجی چوکیوں اور مسجد کے دروازوں پر سخت شناختی چیکنگ کے باوجود ایک جمِ غفیر جمع ہو گیا۔فلسطینی مسلمان اپنا مقدس مہینہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان منا رہے ہیں جس میں آباد کاروں کے حملے اور اسرائیلی فوج کے چھاپے اور گرفتاریاں شامل ہیں۔وافا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی کہ حال ہی میں 300 سے زیادہ یروشلمی باشندوں کو رمضان کے دوران الاقصیٰ میں داخلے پر پابندی کے اسرائیلی احکامات موصول ہوئے۔

اسرائیلی افواج نے یروشلم میں اپنی فوجی نفری بڑھا دی ہے اور مسجد تک رسائی کی اجازت 12 سال سے کم عمر بچوں، 55 سال سے زیادہ عمر کے مردوں اور 50 سال سے زیادہ عمر کی خواتین تک محدود کر دی ہے۔ہزاروں فلسطینیوں نے الاقصیٰ میں نماز میں شرکت کی امید میں بدھ کے بعد سے قلندیہ اور بیت اللحم سمیت دیگر فوجی چوکیوں سے گذرنے کے لیے قطاریں لگا رکھی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande