ایران کا روس کے ساتھ 500 ملین یورو کے خفیہ معاہدے پر اتفاق
ماسکو،23فروری(ہ س)۔اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ کے مطابق ایران نے اتوار کے روز روس کے ساتھ 500 ملین یورو (589 ملین ڈالر) مالیت کے اسلحے کے ایک خفیہ معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت ایران ہزاروں جدید ترین کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے میزائل حاصل کرے گا۔ا
ایران کا روس کے ساتھ 500 ملین یورو کے خفیہ معاہدے پر اتفاق


ماسکو،23فروری(ہ س)۔اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ کے مطابق ایران نے اتوار کے روز روس کے ساتھ 500 ملین یورو (589 ملین ڈالر) مالیت کے اسلحے کے ایک خفیہ معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت ایران ہزاروں جدید ترین کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے میزائل حاصل کرے گا۔اخبار کو ملنے والی روسی دستاویزات اور باخبر ذرائع کے مطابق دسمبر میں ماسکو میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت روس تین سالوں کے دوران ’وربا‘ (Verba) قسم کے 500 لانچر یونٹس اور ’9M336‘ قسم کے 2,500 میزائل فراہم کرنے کا پابند ہے۔اخبار نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق یہ ترسیل 2027 سے 2029 کے درمیان تین مرحلوں میں کی جائے گی۔ اس سودے پر مذاکرات روس کی سرکاری اسلحہ برآمد کرنے والی کمپنی ” روسوبورون ایکسپورٹ “ اور ماسکو میں ایرانی وزارت دفاع کے نمائندے کے درمیان ہوئے تھے۔ فنانشل ٹائمز نے بتایا کہ معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران نے جولائی 2025 میں باقاعدہ طور پر ان نظاموں کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے جون میں امریکی افواج نے اسرائیل کی فوجی مہم میں شامل ہوتے ہوئے ایران میں تین اہم ایٹمی تنصیبات پر بمباری کی تھی۔روس کا ایران کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ ہے اگرچہ اس میں مشترکہ دفاع کی شق شامل نہیں ہے۔ یہ انکشافات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حالیہ اشارے کے بعد سامنے آئے ہیں کہ اگر جوہری فائل پر جلد معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایران کے خلاف محدود فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی فریق کو 10 سے 15 دن کی مہلت دی ہے ورنہ برے حالات پیدا ہوں گے۔ دوسری جانب دو امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے حوالے سے امریکی فوج کی منصوبہ بندی ایڈوانس مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ اس منصوبے میں محدود حملے کے تحت افراد کو نشانہ بنانے یا ٹرمپ کے حکم پر تہران میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش جیسے آپشنز شامل ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande