
نوئیڈا، 22 فروری (ہ س)۔ اتوار کی صبح، ایک اسکارپیو ڈرائیور، لاپرواہی اور بے دھیانی سے گاڑی چلا رہا تھا، سیکٹر 39 تھانہ علاقے کے سیکٹر 82 کٹ کے قریب ایک ماروتی ایکو کار کو اس نے ٹکر مار دی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک خاتون دم توڑ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر ڈی پی شکلا نے بتایا کہ اتوار کی صبح آشا دیوی، جے پرکاش، روی، راجا رام، رینا اور شری پال کو لے کر جا رہی تھی اسی وقت
اسکارپیو نے ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں تمام افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں علاج کے لیے نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے جے پرکاش کی بیوی آشا دیوی کو مردہ قرار دیا۔ دیگر زخمیوں کو علاج کے لیے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد