
تھانے ، 22 فروری (ہ س)۔ کاشی میرا میں نئے سال کی تقریب کے دوران ہونے والے قتل کے مقدمے میں پولیس نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک سال سے مفرور ملزم کو پالگھر ضلع کے نائیگاؤں علاقے سے گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ یکم جنوری 2025 کو پیش آیا تھا جہاں دوستوں کی محفل میں ساؤنڈ سسٹم پر گانا بجانے کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد مقامی شخص نے اپنے ساتھیوں کو بلایا اور انہوں نے مبینہ طور پر لکڑی کی لاٹھیوں اور دیگر چیزوں سے حملہ کیا جس میں راجا پریار جانبر نہ ہو سکا جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد زخمی شخص کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کر کے پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جو فرار تھے۔تفتیش کے دوران تکنیکی معلومات کی مدد سے پولیس نے آدیش عرف چلا پرکاش جادھو کا سراغ لگا کر اسے 19 فروری 2026 کو واکیپاڑا، نائیگاؤں سے حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے