وزیر اعلیٰ کی چائے میٹنگ سے اپوزیشن کی دوری
ممبئی ، 22 فروری (ہ س) بجٹ اجلاس کے موقع پر ہونے والی روایتی ٹی میٹنگ میں مہا وکاس اگھاڑی نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور 22 فروری 2026 کو اس بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ کئی اہم مسائل پر حکو
وزیر اعلیٰ کی چائے میٹنگ سے اپوزیشن کی دوری


ممبئی ، 22 فروری

(ہ س) بجٹ اجلاس کے موقع پر ہونے

والی روایتی ٹی میٹنگ میں مہا وکاس اگھاڑی نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور 22

فروری 2026 کو اس بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ کئی اہم مسائل پر

حکومت کے رویے کے خلاف احتجاجاً یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ان مسائل میں

قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا التوا، آن جہانی اجیت پوار کے طیارہ حادثہ کی نوعیت

پر اٹھنے والے سوالات، کسانوں کی خودکشی، ریاست میں امن و قانون کی صورتحال اور

ہند۔امریکہ تجارتی معاہدہ سے متعلق خدشات شامل ہیں۔

اگرچہ

باضابطہ بائیکاٹ کیا گیا تھا، اس کے باوجود کانگریس اور شیو سینا (ٹھاکرے) کے کئی

رہنما ممبئی میں موجود رہے اور اتحاد کے اندر مشاورت جاری رہی۔ بھاسکر جادھو نے میڈیا

سے گفتگو میں کہا کہ اتحاد قائم ہے لیکن باہمی رابطے میں کمی رہی ہے جبکہ این سی پی

(شرد پوار) کے ملند کامبلے بعد میں میٹنگ میں شامل ہوئے۔اپوزیشن کو اس

وقت اندرونی اختلافات کا بھی سامنا ہے، خاص طور پر راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل

کے انتخابات کے معاملے پر، جس کے باعث بجٹ اجلاس کے دوران اس کی حکمت عملی مزید

مشکل ہو سکتی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande