میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹر اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید
کہا : جب کم عمری میں کامیابی مل جائے تو لوگ کبھی کبھی اس طرح کی باتیں کرنے لگتے ہیںپٹنہ،22فروری(ہ س)۔بہار کے علی نگر سے رکن اسمبلی میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹراوردوریودھن‘ والے بیان پرآرجے ڈی نے سخت تنقید کی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر کھیساری لال یادو نے نا
میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید


کہا : جب کم عمری میں کامیابی مل جائے تو لوگ کبھی کبھی اس طرح کی باتیں کرنے لگتے ہیںپٹنہ،22فروری(ہ س)۔بہار کے علی نگر سے رکن اسمبلی میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹراوردوریودھن‘ والے بیان پرآرجے ڈی نے سخت تنقید کی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر کھیساری لال یادو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب کم عمری میں کامیابی مل جائے تو لوگ کبھی کبھی اس طرح کی باتیں کرنے لگتے ہیں۔‘‘ دوسری جانب آر جے ڈی کے کارگزارصدر تیجسوی یادو نے بہار میں اپنی پارٹی کے دور حکومت کے بارے میں میتھلی ٹھاکر کے بیان کو غلط قرار دیا ہے۔بہار اسمبلی میں لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو کے خلاف بی جے پی رکن اسمبلی میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پر اداکار اور گلوکار کھیساری لال یادو نے کہا کہ ’’ان کا علم محدود ہے۔ جب لوگ کم عمر میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو وہ کبھی کبھی ایسی باتیں کرتے ہیں۔ اس لیے پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے۔ ایسی زبان کا استعمال کرنا مکمل طور سے غلط ہے۔ عوام نے آپ کا انتخاب اپنے مفاد میں کام کرنے کے لیے کیا ہے۔ اس لیے آپ کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔ کسی کو نیچا دکھانے یا دوسروں کے بارے میں برا بولنے سے عوام کا بھلا نہیں ہوتا۔کھیساری لال یادو کے علاوہ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی میتھلی ٹھاکر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر نے اپنی پوسٹ میں انتباہی لہجے میں لکھا کہ ’’کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ رکن اسمبلی بنتے ہی انہیں سیاست کی مکمل معلومات حاصل ہوگئی ہیں۔ اسمبل کا ’ک، خ، گ‘ بھی سمجھے بغیر، ان میں جن نایک (عوامی رہنما) پر طنز کرنے کی ہمت آگئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے میتھلی ٹھاکر کو چند ہفتے قبل دربھنگہ ضلع میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے ریپ اور قتل کے واقعے پر خاموش رہنے پر بھی نشانہ بنایا۔دراصل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے میتھلی ٹھاکر نے آر جے ڈی رہنما لالو پرساد یادو کے اپنے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو سے محبت کا موازنہ ہستینا پور کے اندھے بادشاہ دھرتراشٹرا کے شہزادہ دوریودھن کی محبت سے کیا تھا۔ اگرچہ میتھلی نے تیجسوی یادو یا ان کی پارٹی کا براہ راست نام نہیں لیا تھا، لیکن انہوں نے 2005 سے پہلے کے بہار کا ذکر کر کے اس بات کے واضح اشارے دیا تھا کہ وہ کیا کہنا چاہ رہی تھیں، یہ وہ سال تھا جب آر جے ڈی اقتدار سے باہر ہو گئی تھی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande