ایشین چیمپئن شپ: صوفیہ شلزینکو نے عالمی ریکارڈ بنایا، ہندوستان کے حصے میں مزید دو سونے کے تمغے آئے
نئی دہلی، 10 فروری (ہ س)۔ قازقستان کی نشانے باز صوفیہ شولزینکو نے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن (3پی ) خواتین زمرے کے مقابلے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے منگل کو ایشین رائفل پسٹل چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ کے ساتویں دن
Sports-Shooting-Asian-Championship


نئی دہلی، 10 فروری (ہ س)۔ قازقستان کی نشانے باز صوفیہ شولزینکو نے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن (3پی ) خواتین زمرے کے مقابلے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے منگل کو ایشین رائفل پسٹل چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ کے ساتویں دن ہندوستان نے نئی دہلی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میںدو مزید دو سونے کے تمغے جیت کر اپنی برتری کو مضبوط کیا۔

صوفیہ نے 35 شاٹ کے فائنل میں 358.2 کا اسکور کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا اور ہندوستان کی آکریتی دہیا سے چار پوائنٹس کی سبقت حاصل کر لی ، جنہوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ آکریتی کے سینئر ساتھی اور عالمی چمپئن شپ میڈلسٹ انجم مودگل نے 340.4 کے اسکور کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ صوفیہنے اپنی شاندار کارکردگی سے ایک ساتھ چار عالمی ریکارڈ،عالمی جونیئر ریکارڈ، ایشیائی ریکارڈاور ایشیائی جونیئر ریکارڈ اپنے نام کئے ۔

جونیئر خواتین کے 3پی فائنل میں، ہندوستان کی پراچی گائکواڈ نے 353.3 کے اسکور کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔ قازقستان کی 14 سالہ ٹامیرس امانووا نے 351.4 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ ہندوستان کی انوشکا ٹھاکر نے 341.1 (34ویں شاٹ کے بعد) کے اسکور کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

پراچی، انوشکا اور ہیزل نے ٹیم ایونٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1748 کے مجموعی اسکور کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، جو ٹیم قازقستان سے سات پوائنٹس آگے تھا۔ قازقستان نے سینئر ویمنز 3پی ٹیم ایونٹ میں 1760 کے مشترکہ اسکور کے ساتھ ہندوستان کو چار پوائنٹس سے پیچھے چھوڑتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔

پیرس اولمپیئن اور گزشتہ برس بیونس آئرس ورلڈ کپ کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی ایرینا مالینووسکایا خواتین کی تھری پی کوالیفکیشن میں 588 کے اسکور کے ساتھ سرفہرست رہیں۔ انجم مودگل 587 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ آشی چوکسے 586 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں۔ آکریتی دہیا نے 583 کے اسکور کے ساتھ 6واں مقام حاصل کیا، جبکہ فاتح صوفیہ شولزینکونے587 کے اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فائنل میں، پہلے نی -لنگ راونڈ کے بعد تینوں ہندوستانی نشانے باز سرفہرست تھیں اور آکریتی دہیا سبقت لئے ہوئے تھیں۔ تاہم،پرون پوزیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوفیہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں۔ اس کے بعد ، اسٹینڈنگ پوزیشن کی دونوں پانچ شاٹ سیریز میں 50 سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی وہ واحد شوٹر رہیں اور فیصلہ کن برتری بناتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

دن کے دیگر مقابلوں میں، ہندوستان کے آدرش سنگھ مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کے پہلے پریسیزن راو¿نڈ میں 291/300 کے اسکور کے ساتھ سرفہرست رہے۔ فیورٹ انیش بھان والا نے 287 کا اسکور کیا اور فائنل کی دوڑ میں برقرار ہیں ، جبکہ نیرج کمار نے 277 کا اسکور کیا اور انھیں بدھ (11 فروری) کو ہونے والے دوسرے ریپڈ فائر راو¿نڈ میں بہتر کارکردگی کی ضرورت ہوگی۔

ہندوستان کے تمغوں کی تعداد اب 39 سونے ، 15 چاندی اور 12 کانسے کے تمغوں پر مشتمل ہے اور ٹیم انڈیا مضبوطی سے ٹاپ سرفہرست پوزیشن پر قائم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande