ٹی20 ورلڈ کپ: سیفرٹ اور ایلن کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کی متحدہ عرب امارات کے خلاف ریکارڈ جیت
چنئی، 10 فروری (ہ س)۔ ٹم سیفرٹ اور فن ایلن کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ کیویز نے 174 رنوں کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے صرف 16 اوور میں حاصل کر کے سپر 8 ت
جیت


چنئی، 10 فروری (ہ س)۔ ٹم سیفرٹ اور فن ایلن کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ کیویز نے 174 رنوں کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے صرف 16 اوور میں حاصل کر کے سپر 8 تک رسائی کی جانب مضبوط قدم بڑھایا۔

متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 6 وکٹ پر 173 رن بنائے۔ محمد وسیم (66) اور عالیشان شرافو (55) نے دوسری وکٹ کے لیے 107 رن کی اہم شراکت جوڑ کر ٹیم کو مسابقتی اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔ یہ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں متحدہ عرب امارات کے لیے دوسری وکٹ کی دوسری سب سے بڑی شراکت تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم، نیوزی لینڈ کی باو¿لنگ پوری طرح سے موثر نہیں تھی۔ گلین فلپس کا 18 واں اوور خاصا مہنگا ثابت ہوا، جس نے 27 رن دیے، جب کہ جیکب ڈفی کے دو اوور باقی تھے۔ کیوی گیند بازوں نے اس سے قبل بھارت کے خلاف دو طرفہ سیریز میں دباو¿ کا سامنا کیا تھا اور یو اے ای کے خلاف بھی جدوجہد کی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز فن ایلن (84 ناٹ آو¿ٹ) اور ٹم سیفرٹ (89 ناٹ آو¿ٹ) نے یو اے ای کے گیند بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا۔ انہوں نے پہلی وکٹ کے لیے 175 رنوں کا ناقابل شکست اوپننگ اسٹینڈ شیئر کیا، جس نے ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے زیادہ شراکت کا ریکارڈ قائم کیا۔

دونوں بلے بازوں نے پاور پلے میں نو چوکے اور چار چھکے لگا کر 78 ر ن جوڑے۔ ایلن نے اسپنر حیدر علی کے خلاف تحمل کا مظاہرہ کیا اور تیز گیند بازوں پر حملہ کیا، جبکہ سیفرٹ نے ڈیتھ اوورزمیں ریورس شاٹس سمیت جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

اتوار کو 39 گیندوں پر نصف سنچری بنانے والے سیفرٹ نے صرف 23 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ایلن اور سیفرٹ کی مضبوط بلے بازی نے نیوزی لینڈ کو 27 گیندیں باقی رہ کر میچ ختم کرنے میں مدد دی۔

اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے گروپ میں مسلسل دوسری جیت درج کی اور 'گروپ آف ڈیتھ' میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande