زندگی نہ ملے گی دوبارہ 2 کی تیاریاں زوروں پر، زویا اختر نے پہلا ڈرافٹ مکمل کیا
سال2011 کی مشہور فلم ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ“ ایک بار پھرسرخیوں میں ہے۔ اس کے سیکوئل ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ 2“ کے بارے میں قیاس آرائیاں کافی عرصے سے جاری تھیںاور اب یہ خبر ہے کہ فلمساز زویا اختر نے انتہائی متوقع سیکوئل کا پہلا ڈرافٹ مکمل کر لیا ہے
Preparations-for-Zindagi-Na-Milegi-Dobara-2-are-in


سال2011 کی مشہور فلم ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ“ ایک بار پھرسرخیوں میں ہے۔ اس کے سیکوئل ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ 2“ کے بارے میں قیاس آرائیاں کافی عرصے سے جاری تھیںاور اب یہ خبر ہے کہ فلمساز زویا اختر نے انتہائی متوقع سیکوئل کا پہلا ڈرافٹ مکمل کر لیا ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے سے مداحوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو مل رہاہے،کیونکہ فلم شائقین ایک بار پھر ہریتک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول کی تکڑی کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس بار کہانی دوستی کی نئی جہتوں پر مبنی ہوگی۔ سیکوئل میں تینوں کردار 40 کی عمرمیں نظر آئیں گے اور ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیاں کہانی کا اہم حصہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زویا اختر صرف پرانی یادوں کے لیے فلم نہیں بنانا چاہتیں، بلکہ ایک ایسی کہانی سنانا چاہتی ہیں جو وقت، رشتوں اور پختگی کے جذباتی پہلوو¿ں کو چھوئے۔

اگرچہ ابھی تک سیکوئل کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل کاسٹ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ پروڈیوسرز کی کوشش ہے کہ وہی تکڑی پردے پر واپس آئے ، حالانکہ سب کچھ اداکاروں کی تاریخوں کے تال میل پر منحصر ہوگا۔ اگر سب کچھپلاننگ کے مطابق چلتا ہے تو اس سال کے آخر تک فلم پر کام شروع ہونے کی امید ہے۔ شائقین اب اس کے باضابطہ اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande