بیوی سنیتا کے الزامات پر گووندا کی وضاحت
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا، ان دنوں اپنے خاندانی بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں سنیتا نے الزام عائد کیا کہ گووندا نے ان کے بیٹے یشوردھن آہوجا کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں کوئی فعال کردار ادا نہیں کیا۔ اب اداکار ن
Govindas-clarification-on-wife-Sunitas-allegations


بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا، ان دنوں اپنے خاندانی بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں سنیتا نے الزام عائد کیا کہ گووندا نے ان کے بیٹے یشوردھن آہوجا کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں کوئی فعال کردار ادا نہیں کیا۔ اب اداکار نے ان دعوو¿ں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنی بات رکھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے فیصلے ہمیشہ خاندان اور بچوں کے مستقبل کو ذہن میں رکھ کر کیے گئے ہیں۔

میرے بچوں کو میری دنیا کے دباو¿ کا سامنا نہ کرناپڑے: گووندا

گووندانے میڈیا سے بات چیت میں کہا،”جب میں نے سیاست چھوڑی تو میں نے سوچا کہ مقابلہ آرائی ، نفرت اور حسد جیسی چیزوں کا میرے بچوں پر اثر نہ پڑے۔خاص طور پر ان کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے، میں نے فاصلہ برقرار رکھنا ہی بہتر سمجھا۔“ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا سے اپنے بیٹے یشوردھن کی رہنمائی کی درخواست کی تھی۔ گووندا کے مطابق، ناڈیاڈوالا نے یشوردھن کو فلم سازی کی باریکیوں کو سمجھنے اور انڈسٹری کے کام کو سیکھنے میں مدد کی۔

سنیتا نے کیا کہا تھا؟

اس سے قبل ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے کہا تھا کہ گووندا نے اپنے بیٹے کے کیریئر کے لیے خاطر خواہ تعاون فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ یشوردھن نے اب تک تقریباً 90 آڈیشن دیئے ہیں، لیکن اسے وہ پہچان نہیں ملی جس کی انہیں امید تھی۔ سنیتا نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی نصیحت کی، لیکن گووندا کا رویہ انہیں سمجھ نہیں آتا۔

خاندان کے اندر ہوئی اس طرح کی بیان بازی نے انڈسٹری اور مداحوں میں بحث چھیڑ دی ہے، وہیں گووندا کی وضاحت کے بعد اب سب کی نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ یشوردھن کا بالی ووڈ کا اگلا سفر کس طرف گامزن ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande