خطے میں کشیدگی سے متعلق سعودی عرب کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:سعودی عہدیدار
ریاض،یکم فروری(ہ س)۔ایک اعلیٰ سطحی سعودی عہدیدار نے اخبار ’الشرق الاوسط ‘کو بتایا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی وہ خبریں درست نہیں جن میں خطے میں کشیدگی کے حوالے سے مملکتِ سعودی عرب کے مو¿قف میں تبدیلی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔سعودی عہدیدار نے
خطے میں کشیدگی سے متعلق سعودی عرب کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:سعودی عہدیدار


ریاض،یکم فروری(ہ س)۔ایک اعلیٰ سطحی سعودی عہدیدار نے اخبار ’الشرق الاوسط ‘کو بتایا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی وہ خبریں درست نہیں جن میں خطے میں کشیدگی کے حوالے سے مملکتِ سعودی عرب کے مو¿قف میں تبدیلی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔سعودی عہدیدار نے واضح کیا کہ سعودی عرب امریکہ اور ایران کے درمیان تمام متنازعے امور کے پرامن حل کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو مکالمے اور سفارتی ذرائع کے ذریعے آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے اپنی فضائی حدود یا سرزمین کے استعمال کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے منگل کے روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ٹیلی فون کال پر مملکت کے اس مو¿قف کی توثیق کی کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سعودی عرب کسی بھی فریق کو یہ اجازت نہیں دے گا کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی نوعیت کی فوجی کارروائی یا حملے کے لیے اس کی فضائی حدود یا سرزمین استعمال کرے، چاہے حملے کی سمت یا نوعیت کچھ بھی ہو۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اےکے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پر اس امر کا بھی اعادہ کیا کہ مملکت ہر اس کوشش کی حمایت کرتی ہے جو بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنے۔اس موقعے پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے مستقل مو¿قف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں اور کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande