تاریخ کے آئینے میں 02 فروری: ٹینس کی تاریخ کا سنہرا باب، راجر فیڈرر 237 ہفتوں تک مسلسل ٹاپ پوزیشن پر
ٹینس کی تاریخ میں 02 فروری 2004 کا دن ہمیشہ خاص رہے گا، جب سوئٹزرلینڈ کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے عالمی درجہ بندی میں نمبر-1 مقام حاصل کیا اور پھر اگلے 237 ہفتوں تک لگاتار اسی ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہے۔ یہ سلسلہ 17 اگست 2008 تک چلا اور آج بھی مردو
علامتی تصویر


ٹینس کی تاریخ میں 02 فروری 2004 کا دن ہمیشہ خاص رہے گا، جب سوئٹزرلینڈ کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے عالمی درجہ بندی میں نمبر-1 مقام حاصل کیا اور پھر اگلے 237 ہفتوں تک لگاتار اسی ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہے۔ یہ سلسلہ 17 اگست 2008 تک چلا اور آج بھی مردوں کے سنگلز ٹینس میں ایک ناقابل تسخیر ریکارڈ کے طور پر درج ہے۔

فیڈرر کی یہ کامیابی صرف اعداد و شمار تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ ان کے تسلسل، ذہنی مضبوطی اور ہر سطح پر بہترین کھیل کی علامت مانی جاتی ہے۔ چار سال سے زیادہ وقت تک دنیا کا بہترین کھلاڑی بنے رہنا کسی بھی کھیل میں غیر معمولی مانا جاتا ہے، اور ٹینس جیسے مسابقتی کھیل میں یہ کامیابی اور بھی خاص ہو جاتی ہے۔

آج تک مردوں کے سنگلز ٹینس میں کوئی بھی کھلاڑی فیڈرر کے اس ریکارڈ کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔ اس فہرست میں ان کے بعد جمی کونرز (160 ہفتے) اور ایوان لینڈل (157 ہفتے) کا نام آتا ہے، لیکن دونوں ہی فیڈرر سے کافی پیچھے ہیں۔

فیڈرر کے اس سنہری دور میں انہوں نے گرینڈ سلیم خطابوں کی جھڑی لگائی، کلاسک حریفانہ مقابلوں کو جنم دیا اور ٹینس کو عالمی مقبولیت کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کا 237 ہفتوں تک نمبر-1 برقرار رہنا نہ صرف ایک ریکارڈ ہے، بلکہ یہ ٹینس کی تاریخ میں عظمت کی تعریف بھی ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1509 - ہندوستان میں دیو (گوا، دمن اور دیو) کے پاس پرتگال و ترکی کے درمیان جنگ ہوئی۔

1556 - چین کے شینسی صوبے میں آئے تباہ کن زلزلے میں تقریباً آٹھ لاکھ تیس ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

1626 - چارلس اول انگلینڈ کے بادشاہ بنے۔

1788 - ملک میں انتظامی اصلاحات کے لیے پٹس ریگولیٹنگ ایکٹ کو نافذ کیا گیا۔

1814 - کلکتہ (اب کولکاتہ) میوزیم کا قیام ہوا۔

1862 - شمبھوناتھ پنڈت کلکتہ ہائی کورٹ کے پہلے ہندوستانی جج بنے۔

1878 - یونان نے ترکی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1890 - امریکن ایکٹر چارلس کورول کی پیدائش ہوئی۔

1892 - روس نے کیلیفورنیا میں ’فر ٹریڈنگ کالونی‘ قائم کی۔

1901 - کوئین وکٹوریہ کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

1913 - نیویارک میں ’گرینڈ سینٹرل ٹرمینل‘ کی اوپننگ ہوئی۔

1920 - فرانس نے میمل پر قبضہ کیا۔

1922 - جیمز جوائس کا تحریر کردہ ناول ’یولیسس‘ پہلی بار شائع کیا گیا۔

1939 - ہنگری نے سوویت یونین کے ساتھ تعلقات ختم کیے۔

1952 - مدراس میں ہندوستان نے پہلا ٹیسٹ کرکٹ جیتا۔

1953 - آل انڈیا کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کی تشکیل کی گئی۔

1966 - پاکستان نے ’کشمیر سمجھوتے‘ کے لیے ایک اہم تجویز پیش کی۔

1982 - شام نے حماہ پر حملہ کیا۔

1990 - افریقی نیشنل کانگریس پر 30 سال قبل لگی پابندی ہٹائی گئی۔

1992 - امریکی صدر جارج بش اور روس کے صدر بورس یلسن کے ذریعے سرد جنگ کے خاتمے کا اعلان۔

1997 - چین اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے درمیان کپڑا تجارت تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے معاہدہ۔

1999 - آسٹریلیائی کپتان مارک ٹیلر کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ۔

2001 - ہندوستانی بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹروں کے لیے امریکی پرزوں کی فروخت کی اجازت۔

2002 - امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا کانڈ میں پاکستان کے تین افراد گرفتار۔

2004 - سوئس ٹینس پلیئر راجر فیڈرر 237 ہفتوں تک لگاتار پہلی رینکنگ پر رہے۔ یہ ایک ریکارڈ ہے۔

2007 - بین الاقوامی پینل (آئی پی سی سی) نے گلوبل وارمنگ پر رپورٹ پیش کی۔

2008 - صدر پرتیبھا پاٹل نے کرناٹک کی پہلی لگژری ٹرین ’گولڈن چیریٹ‘ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

2008 - گورنر بی ایل جوشی نے بی کے گپتا کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف دلایا۔

2008 - کینیا میں امن قائم کرنے کے لیے اپوزیشن کے درمیان معاہدہ ہوا۔

2008 - دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بیٹے شیخ ہمدان کو اپنا جانشین (ولی عہد) مقرر کرتے ہوئے شہزادہ اعلان کیا۔

2008 - پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکھ میرج ایکٹ آرڈیننس نافذ ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande