تاریخ کے صفحات میں 10 نومبر: 2001 میں اٹل بہاری واجپئی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب
ہندوستان کی سفارتی تاریخ میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) سے خطاب اہم مقام رکھتا ہے۔ 2001 میں آج ہی کے دن اس وقت کے وزیر اعظم واجپئی نے عالمی پلیٹ فارم سے دہشت گردی، اقتصادی عدم مساوات اور ترقی پذیر م
تاریخ کے صفحات میں 10 نومبر: 2001 میں اٹل بہاری واجپئی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب


ہندوستان کی سفارتی تاریخ میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) سے خطاب اہم مقام رکھتا ہے۔ 2001 میں آج ہی کے دن اس وقت کے وزیر اعظم واجپئی نے عالمی پلیٹ فارم سے دہشت گردی، اقتصادی عدم مساوات اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجوں کو نمایاں طور پر اٹھایا تھا۔ ان کے خطاب میں عالمی امن، بقائے باہمی اور بین الاقوامی تعاون کا پیغام نمایاں تھا۔

واجپئی نے دہشت گردی کو پوری انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے نمٹنا کسی ایک ملک کی ذمہ داری نہیں، بلکہ پوری عالمی برادری کا مشترکہ فریضہ ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد اور ٹھوس بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔اپنے خطاب میں انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار اور اس کے کام کرنے کے طریقہ کار میں اصلاحات کا معاملہ بھی اٹھایا۔ واجپئی کا خیال تھا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں اقوام متحدہ کو زیادہ مؤثر اور جمہوری بنانا ضروری ہے، تاکہ وہ عالمی امن اور ترقی کے مقاصد کو بہتر انداز میں پورا کرسکے۔انہوں نے ہندوستان کی جانب سے پائیدار امن، جوہری تخفیف اسلحہ اور یکساں ترقی کے تئیں عہدبستگی کا اعادہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی ترقی پذیر ممالک کے مسائل اور عالمی اقتصادی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

یہ خطاب ایسے وقت میں ہوا تھا جب دنیا 11 ستمبر 2001 کو امریکہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد کے حالات سے گزر رہی تھی۔ عالمی برادری دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے راستے تلاش کر رہی تھی۔ ایسے دور میں واجپائی کا امن، بقائے باہمی اور تعاون پر مبنی پیغام ہندوستان کے متوازن سفارتی نقطہ نظر کو ظاہر کرتا تھا۔

اہم واقعات

1659ئ: شیواجی نے قلعہ پرتاپ گڑھ کے قریب افضل خان کو ہلاک کیا۔

1885ئ: گوٹلیب ڈیملر نے دنیا کی پہلی موٹر سائیکل پیش کی۔

1950ئ: امریکی مصنف ولیم فاکنر کو ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔

1951ئ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد نمبر 96 منظور کی۔

1970ئ: فرانس کے سابق صدر چارلس ڈیگال کا انتقال ہوگیا۔

1983ئ: بل گیٹس نے ونڈوز 1.0 متعارف کرایا۔

1989ئ: جرمنی میں دیوار برلن کو گرانے کا کام شروع ہوا۔

1990ئ: چندر شیکھر ہندوستان کے آٹھویں وزیر اعظم بنے۔

1995ئ: نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں دولت مشترکہ کا سربراہی اجلاس شروع ہوا۔

1997ئ: چین اور روس کے مشترکہ اعلامیے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع ختم ہوا۔

2000ئ: گنگا-میکانگ رابطہ منصوبے کا کام شروع ہوا۔ اس میں ہندوستان، میانمار، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، لاؤس اور ویتنام شامل ہیں۔

2001ئ: ہندوستان کے اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔

2002ئ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتا۔

2004ئ: چین کے شہر ژینگ ژو کو ملک کا آٹھواں قدیم ترین شہر قرار دیا گیا۔

2005ئ: چین کی مخالفت کو نظرانداز کرتے ہوئے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے تبت کے جلاوطن مذہبی رہنما دلائی لاما سے ملاقات کی۔

2005ئ: اردن کے تین ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک ہوگئے۔

2006ئ: کولمبو میں سری لنکا کے تمل سیاست داں نڈراجہ روی راج کا قتل کردیا گیا۔

2008ئ: ہندوستان اور قطر نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک بنیادوں پر مزید مضبوط بنانے کے لیے دفاع اور سلامتی کے معاہدے پر دستخط کیے۔

2008ئ: ناسا نے مریخ کے لیے اپنے فینکس مشن کے اختتام کا اعلان کیا۔

پیدائش

1483ئ: مارٹن لوتھر، عیسائیت میں ایک نئی مذہبی تحریک کے بانی۔

1848ئ: سریندر ناتھ بنرجی، انڈین نیشنل کانگریس کے بانیوں میں سے ایک اور اہم رہنما۔

1871ئ: سچیدانند سنہا، رکن پارلیمنٹ، ماہر تعلیم، وکیل اور صحافی۔

1909ئ: جانی مارکس، امریکی موسیقار اور نغمہ نگار۔

1920ئ: دتو پنت ٹھینگڑی، قوم پرست مزدور رہنما اور بھارتیہ مزدور سنگھ کے بانی۔

1920ئ: سدانند باکرے، ہندوستان کے معروف مصور، فن کار اور مجسمہ ساز۔

1951ئ: منموہن مہاپاترا، اڑیہ فلموں کے معروف فلم ساز اور ہدایت کار۔

1954ئ: ڈونکپر رائے، میگھالیہ کے سابق دسویں وزیر اعلیٰ۔

1963ئ: روہنی کھڈلکر، ایشیائی شطرنج چمپئن شپ (1981ئ) جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون۔

انتقال

1240ئ: ابن عربی، عربی زبان کے معروف صوفی شاعر، بزرگ اور مفکر۔

1908ئ: کنہیل لال دت، ہندوستان کی آزادی کے لیے پھانسی پر چڑھنے والے عظیم مجاہدین آزادی ۔

1931ئ: گنگا پرساد اگنی ہوتری، ہندی زبان کے معروف ادیب۔

1995ئ: فضل تابش، بھوپال کے معروف شاعر

2020ئ: ستیہ جیت گھوش، ہندوستانی فٹ بال کھلاڑی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande