
پاکستان کی تاریخ میں 12 اکتوبر کا دن ایک بڑے سیاسی واقعے کے لیے درج ہے۔ 1999 میں اسی دن اس وقت کے فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف نے وزیر اعظم نواز شریف کی منتخب حکومت کا تختہ پلٹ کر اقتدار اپنے ہاتھوں میں لے لیا تھا۔ اس فوجی کارروائی نے پاکستان کی سیاست کا رخ بدل دیا اور ملک میں ایک بار پھر فوجی حکمرانی کا دور شروع ہوگیا۔ تختہ پلٹنے کے بعد مشرف نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور بعد میں خود کو چیف ایگزیکٹیو قرار دے دیا۔ نواز شریف پر طیارے سے متعلق معاملے سمیت کئی الزامات عائد کیے گئے۔ بعد میں انہیں سعودی عرب جلاوطن کردیا گیا، جہاں انہوں نے کئی سال گزارے۔
اہم واقعات
1492 — اٹلی کے مہم جو کرسٹوفر کولمبس کے تاریخی بحری سفر پر روانہ ہونے والے تین جہازوں میں سے ایک پر سوار افراد نے بہاماس میں واٹلنگ جزیرہ دیکھا۔ اسے نئی دنیا کی دریافت قرار دیا گیا۔
1860 — برطانیہ اور فرانس کی فوجوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ پر قبضہ کرلیا۔
1999 — پاکستان میں فوجی تختہ پلٹ کے بعد جنرل پرویز مشرف اقتدار پر قابض ہوگئے۔
1999 — خلائی تحقیقاتی جہاز گلیلیو مشتری کے آتش فشانی چاند آئی او کے قریب پہنچا۔
2000 — خلائی جہاز ڈسکوری کو فلوریڈا سے خلا میں روانہ کیا گیا۔
2000 — یمن کی بندرگاہ عدن میں ایندھن بھرنے کی تیاری کرنے والے امریکی جنگی جہاز پر القاعدہ سے وابستہ خودکش دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ اس حملے میں 17 ملاح ہلاک اور 39 زخمی ہوگئے۔
2001 — اقوام متحدہ اور اس کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان کو مشترکہ طور پر نوبل امن انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔
2002 — بالی کے ایک نائٹ کلب میں دہشت گردانہ حملے میں 202 افراد ہلاک ہوگئے۔
2011 — ہندوستان نے مانسون کے رویے کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا۔
پیدائش
1864 — کامنی رائے، ممتاز بنگالی شاعرہ، سماجی کارکن اور حقوق نسواں کی علمبردار تھیں۔
1888 — پیرین بین، جو ابتدا میں انقلابی سرگرمیوں سے وابستہ رہیں اور بعد میں مہاتما گاندھی کی پیروکار بن گئیں۔
1894 — اکبر حیدری، ہندوستانی سول سروس کے افسر اور سیاست دان تھے۔
1908 — آتما رام، مشہور سائنس داں تھے۔
1911 — وجے مرچنٹ، ڈان بریڈمین کے دور کے عظیم ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی تھے۔
1919 — وجے راجے سندھیا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی معروف رہنما تھیں۔
1935 — شیوراج پاٹل، مشہور سیاست دان، پنجاب کے سابق گورنر اور لوک سبھا کے سابق اسپیکر تھے۔
1938 — ندا فاضلی، مشہور اردو شاعر اور نغمہ نگار تھے۔
1943 — شیوناتھ مشرا، ہندوستان کے معروف ستار نواز ہیں۔
1963 — شیوکمار بلگرامِی، عصر حاضر کے نغمہ نگار اور غزل گو ہیں، جو اپنی تخلیقی تحریروں اور فکر کے لیے جانے جاتے ہیں۔
انتقال
1967 — ڈاکٹر رام منوہر لوہیا، ہندوستان کے مجاہد آزادی تھے۔
1993 — پی وینکٹ سُبّیا، بہار اور کرناٹک کے گورنر رہ چکے تھے۔
اہم مواقع
- عالمی یوم ڈاک (ہفتہ)
- کولمبس ڈے
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد