
آسنسول، 8 نومبر (ہ س)۔ مغربی بنگال سے جھارکھنڈ میں غیر قانونی طور پر شراب کی اسمگلنگ کے ایک بڑے معاملے کا انکشاف ہوا ہے۔ جامتاڑا پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مہیش منڈا چیک پوسٹ پر چھاپہ مار کر 434 بوتل انگریزی شراب ضبط کی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اسمگلنگ میں استعمال کی جانے والی اسکارپیو گاڑی اور ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق، 7 نومبر کو پولیس سپرنٹنڈنٹ کو خفیہ اطلاع ملنے کے بعد چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
مہیش منڈا چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی جانچ کے دوران بنگال کی جانب سے آنے والی اسکارپیوکو روک کر تلاشی لی گئی۔ اس میں مختلف برانڈز کی 434 بوتل انگریزی شراب برآمد ہوئی۔
ضبط کی گئی شراب میں امپیریل بلیو کی 240، آئیکونک وائٹ کی 92، بلینڈرس پرائیڈ کی 36، آفیسرز چوائس کی 42 اور اسنوکی کی 24 بوتلیں شامل ہیں۔
تفتیش کے دوران پولیس کو اسکارپیو پر دو نمبر پلیٹیں لگی ہوئی ملیں۔ دونوں پر جھارکھنڈ کا نمبر درج تھا۔ پولیس نے دونوں نمبر پلیٹیں بھی ضبط کر لیں۔ اسکارپیو میں سوار امت کمار اور چندن کمار کو گرفتار کیا گیا۔ وہیں اسمگلنگ کے لیے راستے کی ریکی کرنے کے الزام میں موٹر سائیکل سوار دیامے منڈل کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چار موبائل فون اور مجموعی طور پر 26,200 روپے نقد برآمد کیے ہیں۔ گرفتار امت کمار (29) اور چندن کمار (38) بہار کے بانکا ضلع کے امرپور تھانہ علاقے کے رہنے والے ہیں، جبکہ دیامے منڈل جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع کے کھاگا تھانہ علاقے کے بگداہا کا رہائشی ہے۔
یہ کارروائی نالا تھانہ انچارج پولیس انسپکٹر وکاس یادو کی قیادت میں انجام دی گئی۔ پولیس اب اس اسمگلنگ کے پیچھے سرگرم نیٹ ورک اور شراب کی سپلائی سے وابستہ افراد کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد