
جانجگیر-چامپا، 10 اکتوبر ( ہ س)۔
ضلع میں موٹر سائیکل چوری کے ایک معاملے میں نیلا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کے قبضے اور ان کی نشاندہی پر چوری کی گئی پلسر موٹر سائیکل، جس کا رجسٹریشن نمبر سی جی 12-بی ایم-5650 ہے، برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمین کو ہفتہ کے روز عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ وجے کمار پانڈے کی ہدایت پر کی گئی۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق گرفتار ملزمین کی شناخت سومناتھ یادو عرف بوچو (19)، دپیش کمار ٹیگور عرف چھوٹا (19) اور راج کمار سوریہ ونشی عرف سونو (32) کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں ملزمین ساکن پالی علاقے کے رہنے والے ہیں۔ ان میں راج کمار سوریہ ونشی وارڈ نمبر 14 کا باشندہ بتایا گیا ہے۔
معاملے کے مطابق، گاو¿ں دہکونی، تھانہ بلوڈا کے رہنے والے امر داس مانک پوری نے نیلا پولیس چوکی میں موٹر سائیکل چوری کی شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ 4 اکتوبر کو شام تقریباً پانچ بجے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شراب کی دکان پر گیا تھا۔ اس دوران اس نے اپنی پلسر موٹر سائیکل دکان کے سامنے کھڑی کی تھی۔ کچھ دیر بعد جب وہ واپس آیا تو موٹر سائیکل وہاں سے غائب تھی۔ آس پاس تلاش کرنے کے باوجود موٹر سائیکل کا کوئی سراغ نہیں ملا، جس کے بعد اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔
شکایت کی بنیاد پر نیلا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یولینڈن یارک اور سی ایس پی جانجگیر یوگیتا بالی کھاپردے کی رہنمائی میں چوکی انچارج انسپکٹر دھرمندر ویشنو کی قیادت میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی، جس کے دوران معاملے سے متعلق اہم معلومات سامنے آئیں۔
تفتیش کے دوران تینوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس کے مطابق، پوچھ گچھ میں ملزمین نے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس کے بعد ان کی نشاندہی پر چوری کی گئی پلسر موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں ملزمین کو عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ