
نوئیڈا، 12 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے نوئیڈا میں سائبر کرائم تھانے میں آدتیہ آشیش مکاسی نے گزشتہ رات رپورٹ درج کرائی ہے کہ نامعلوم سائبر مجرموں نے ان سے 9 لاکھ 50 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ پولیس نے معاملے کی رپورٹ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس، سائبر کرائم، شیویہ گوئل نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے مطابق، سائبر مجرموں نے انہیں اپنے جال میں پھنسایا۔ ملزمان نے فلپ کارٹ یا دوسرے پورٹل پر کچھ جائزوں کو لائک کرنے اور ہر جائزہ یا اشتہار دیکھنے کے بدلے 200 سے 250 روپے دینے کا لالچ دیا۔
متاثرہ شخص کے مطابق، ملزمان نے ٹاسک مکمل کرنے کے نام پر ان سے کئی مرتبہ میں 9 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کرلیے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ بعد میں انہیں گروپ سے باہر نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم پولیس نے رپورٹ درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
ایک دوسرے معاملے میں منوج ناگر نے گزشتہ رات سائبر کرائم تھانے میں شکایت درج کرائی کہ نامعلوم سائبر مجرموں نے شیئر بازار میں سرمایہ کاری کے نام پر انہیں اپنے جال میں پھنسایا اور کئی مرتبہ میں ان سے 10 لاکھ روپے مختلف بینک کھاتوں میں منتقل کروالیے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی شکایت پر رپورٹ درج کرکے پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد