
شاہجہاں پور، 7 نومبر (ہ س):۔
اترپردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں رام چندر مشن تھانہ پولیس نے نقب زنی کے ایک معاملے میں مطلوبہ ملزم کو پولیس تصادم کے دوران گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم کے دائیں پیر میں گولی لگی، جبکہ ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 15 جون 2026 کو نصرت پور عرف باڑی گاو¿ں کے رہنے والے ریاضت کے گھر کی دیوار توڑ کر چوروں نے 10 گرام کی جھمکی اور 20 ہزار روپے نقد چوری کرلیے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
چھ نومبر کی رات پولیس ٹیم ہردوئی چوراہے پر مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی۔ اسی دوران مخبر سے اطلاع ملی کہ اس معاملے میں مطلوبہ ملزم راجیش عرف کمتی، ساکن بڑکھر، تھانہ محمدی، ضلع لکھیم پور کھیری، نیشنل ہائی وے پر سرائے کائیاں جانے والے راستے کے قریب موجود ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) دیویندر کمار نے بتایا کہ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزم نے دیسی پستول سے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم کے دائیں پیرمیں گولی لگی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل لوکش بھی زخمی ہوگیا۔دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ