تاریخ کے آئینے میں 8 نومبر: ہندوستان کا پہلا مون مشن چندریان-1 چاند کے مدار میں داخل ہوا
ہندوستان کا پہلا مون مشن چندریان-1 آج ہی کے دن کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔ اسے 22 اکتوبر 2008 کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس مشن میں شامل ہندوستانی پے لوڈ ’مون امپیکٹ پروب‘ نے بعد میں چاند کی سطح پر پانی کے سالمات کی تاریخی دریافت کی تھ
Column-On-this-day-08-NOVEMBER


ہندوستان کا پہلا مون مشن چندریان-1 آج ہی کے دن کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔ اسے 22 اکتوبر 2008 کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس مشن میں شامل ہندوستانی پے لوڈ ’مون امپیکٹ پروب‘ نے بعد میں چاند کی سطح پر پانی کے سالمات کی تاریخی دریافت کی تھی۔ اس کامیابی نے پوری دنیا میں ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کی تکنیکی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

دیگر اہم واقعات

1674 : مشہور رزمیہ نظم ’پیراڈائز لاسٹ‘ کے خالق اور انگریزی کے عظیم شاعر جان ملٹن کا انتقال ہوا۔

1627: مغل شہنشاہ جہانگیر کا انتقال ہوا۔

1895: جرمن ماہر طبیعیات ولہلم کونراڈ رونٹگین نے ایکس رے دریافت کیں۔

1908: ہندوستان کے عظیم کلاسیکی موسیقاروں میں شمار اوربھارت رتن اعزاز یافتہ بھیم سین جوشی کی پیدا ہوئے۔

1920: ہندوستان کی نامور کتھک ڈانسر ستارا دیوی کی پیدائش ۔

1923: ایڈولف ہٹلر نے جرمنی کے شہر میونخ میں تختہ پلٹنے کی ناکام کوشش کی، جسے تاریخ میں ’بیئر ہال پ±ش‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

1929: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور ہندوستان کے سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کی پیدائش ۔

1945: ہانگ کانگ میں پیش آنے والے ایک خوفناک کشتی حادثے میں تقریباً 1550 افراد ہلاک ہوئے۔

1947: مشہور ہندوستانی انڈی پاپ اور پلے بیک گلوکارہ اوشا ا±تھپ کی پیدائش ہوئی۔

1960: جان ایف کینیڈی امریکہ کے 35ویں صدر منتخب ہوئے۔ وہ امریکی تاریخ کے کم عمر ترین اور مقبول ترین صدور میں شمار ہوتے ہیں۔

1999: سچن تندولکر اور راہل دراوڑ نے نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں 331 رنوں کی تاریخی شراکت قائم کرکے عالمی ریکارڈ بنایا۔

2001: ہندوستان کی پیرا شوٹنگ کھلاڑی اور پیرالمپک کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی اونی لیکھرا کی پیدائش ہوئی۔

2002: معروف اردو شاعر جون ایلیا کا انتقال ہوا۔

2016: ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کو منسوخ کرنے کا تاریخی اعلان کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande