
تاریخ میں 7 نومبر کا دن ہندوستان کے عظیم سائنس داں سر چندر شیکھر وینکٹ رمن کے یومِ پیدائش کے طور پر درج ہے۔ ان کی پیدائش 7 نومبر 1888 کو تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں ہوئی تھی۔ سائنس کے تئیں گہری دلچسپی اور غیر معمولی صلاحیتوں کی بدولت انہوں نے دنیا کو ایسی اہم دریافت سے روشناس کرایا، جس نے روشنی کے مطالعے کی سمت بدل دی۔ اسی کارنامے کے اعتراف میں انہیں 1930 میں طبیعیات کا نوبیل انعام دیا گیا۔ وہ سائنس کے شعبے میں نوبیل انعام حاصل کرنے والے ایشیا کے پہلے سائنس داں تھے۔
سی وی رمن کی سب سے مشہور دریافت ’رمن ایفکٹ‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس دریافت سے ثابت ہوا کہ جب روشنی کی کوئی شعاع کسی شفاف مادے سے گزرتی ہے تو اس کا ایک چھوٹا سا حصہ منتشر ہونے کے بعد اپنی طولِ موج اور تعدد میں تبدیلی ظاہر کرتا ہے۔ اس اثر کے مطالعے سے مادوں کی سالماتی ساخت کو سمجھنے کا ایک نیا راستہ کھلا۔ آج رمن اسپیکٹروسکوپی کا استعمال کیمیا، طبیعیات، طب اور مادّی سائنس سمیت کئی شعبوں میں کیا جاتا ہے۔
رمن نے یہ اہم دریافت ایسے دور میں کی، جب ہندوستان برطانوی حکومت کے زیرِ تسلط تھا۔ سائنسی تحقیق کے لیے جدید تجربہ گاہوں اور آلات کی کمی تھی۔ اس کے باوجود انہوں نے محدود وسائل میں اپنے تجربات جاری رکھے اور اپنی لگن اور سائنسی سوچ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کی۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ ہند نے 1954 میں انہیں ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں شامل ’بھارت رتن‘ سے نوازا۔ سی وی رمن کی زندگی اس بات کی مثال ہے کہ تجسس، مسلسل محنت اور سائنسی فکر کے ذریعے محدود وسائل کے باوجود عالمی سطح کی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اہم واقعات
1862: مغل سلطنت کے آخری حکمراں بہادر شاہ ظفر ثانی کا رنگون میں انتقال ہوا۔
1867: تابکاری کے شعبے میں اہم دریافت کے لیے نوبیل انعام حاصل کرنے والی میری کیوری کی پیدائش ۔ وہ نوبیل انعام حاصل کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔
1876: بنکم چندر چٹوپادھیائے نے بنگال کے گاؤں کانتل پاڑہ میں ’وندے ماترم‘ گیت کی تخلیق کی۔
1917: روس میں بالشویک انقلاب کامیاب ہوا۔
1951: اردن میں آئین منظور کیا گیا۔
1968: اس وقت کے سوویت یونین نے جوہری تجربہ کیا۔
1996: امریکی خلائی ادارے ناسا نے ’مارس گلوبل سروئیر‘ خلائی جہاز روانہ کیا۔
2003: امریکی صدر جارج بش نے اسقاطِ حمل پر پابندی سے متعلق بل پر دستخط کیے۔
2003: سری لنکا کی صدر چندریکا کماراتنگا نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان واپس لے لیا۔
2005: پاکستان اور امریکہ ایف 16 طیاروں کے معاملے کو مؤخر کرنے پر متفق ہوئے۔
2006: ہندوستان اور آسیان نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔
2008: بہار میں جنتا دل (یونائیٹڈ)کے لوک سبھا ارکان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
2008: کشمیر کے معروف شاعر رحمان راہی کو گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
2012: گوئٹے مالا میں زلزلے کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک ہوئے۔
پیدائش
1832:پنڈت وشومبھر ناتھ، معروف سیاسی کارکن۔
1858: بپن چندر پال، مجاہدِ آزادی، استاد، صحافی اور مصنف۔
1867: میری کیوری، تابکاری کے شعبے میں اہم دریافت کرنے والی نوبیل انعام یافتہ سائنس داں۔
1888: چندر شیکھر وینکٹ رمن، معروف سائنس داں اور ماہرِ طبیعیات، جنہیں 1930: میں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔
1900: این جی رنگا، معروف کسان رہنما اور رکنِ پارلیمنٹ۔
1936: چندرکانت دیوتالے، معروف ہندوستانی شاعر اور ادیب۔
1954: کمل ہاسن، جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار اور معروف اداکار۔
1996: ایلڈہوس پال، ہندوستان کے لمبی چھلانگ کے کھلاڑی۔
انتقال
1862:بہادر شاہ ظفر، مغل سلطنت کے آخری بادشاہ۔
1923: اشونی کمار دت، ہندوستان کے معروف سیاست داں، سماجی کارکن اور محبِ وطن۔
1972: آر شنکر، انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ۔
1978: جیوراج مہتا، ہندوستان کے معروف معالج اور سماجی خدمت گار۔
1998: جیون سنگھ عمراننگل، اکالی دل سے وابستہ ہندوستانی سیاست داں۔
2000: سی سبرامنیم، ہندوستان میں سبز انقلاب کے معماروں میں شمار ہونے والے رہنما۔
2000: تارا چیرین، پدم بھوشن سے سرفراز ہندوستان کی معروف سماجی کارکن۔
2015: بپا دتیہ بندوپادھیائے، ہندوستانی فلم ساز اور شاعر۔
2025: دیا پرکاش سنہا، ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر، معروف ہندی مصنف، ڈراما نگار،
اہم دن اور مواقع
- بین الاقوامی ریڈ کراس ہفتہ۔
- یومِ تحفظِ اطفال۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan