دو کلو براؤن شوگر کے ساتھ تین افراد گرفتار
سلی گوڑی، 6 نومبر (ہ س)۔ سلی گوڑی میٹروپولیٹن پولیس کو دیوالی سے قبل منشیات کے خلاف مہم میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ بھکتی نگر پولیس اسٹیشن اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے مشترکہ آپریشن میں تین اسمگلروں کو تقریبا دو کلو براؤن شوگر کے ساتھ گرفتار ک
دو کلو براؤن شوگر کے ساتھ تین افراد گرفتار


سلی گوڑی، 6 نومبر (ہ س)۔ سلی گوڑی میٹروپولیٹن پولیس کو دیوالی سے قبل منشیات کے خلاف مہم میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ بھکتی نگر پولیس اسٹیشن اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے مشترکہ آپریشن میں تین اسمگلروں کو تقریبا دو کلو براؤن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت محمد علی رمضان، شریف الاسلام اور ربیعل میاں کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں سے محمد علی رمضان اور شریف الاسلام مالدہ کے کالیاچک کے رہائشی ہیں، جبکہ ربیعل میاں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایشنو نگر کا رہائشی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی دیررات ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے پی سی متل بس ٹرمینس کے علاقے میں ایک مہم چلائی۔ اس دوران تینوں نوجوان بیگ لے کر مشکوک انداز میں گھومتے پائے گئے۔ جب پولیس نے انہیں روکا اور تلاشی لی تو بڑی مقدار میں براؤن شوگر برآمد ہوئی۔ ایک ملزم کے بیگ سے ایک کلو براؤن شوگر برآمد ہوئی، جبکہ دوسرے دو ملزموں سے بالترتیب 502 گرام اور تقریبا 500 گرام براؤن شوگر برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ ممنوعہ اشیاء کی کل مقدار تقریبا دو کلوگرام ہے۔

تفتیش کاروں کا بنیادی معلومات کے مطابق تینوں تہواروں کے موسم میں شہر میں بڑے پیمانے پر منشیات کی فراہمی کے مقصد سے وہاں پہنچے تھے۔ گرفتار ملزم کو جلپائی گوڑی ضلعی عدالت میں پیش کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande