کرانہ کی دکان کی آڑ میں گانجے کا کاروبار، 136 گرام گانجے کے ساتھ دکاندار گرفتار
نوادہ، 5 نومبر(ہ س)۔ بہار کے نوادہ ضلعکے رجولی بازار میں کرانہ دکان کی آڑ میں گانجے کا غیر قانونی کاروبار کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رجولی پولیس نے جمعرات کے روز تکیا محلہ کی کلالی گلی میں چھاپہ مار ی کر 136 گرام گان
کرانہ دکان کی آڑ میں گانجے کا کاروبار، 136 گرام گانجے کے ساتھ دکاندار گرفتار


نوادہ، 5 نومبر(ہ س)۔ بہار کے نوادہ ضلعکے رجولی بازار میں کرانہ دکان کی آڑ میں گانجے کا غیر قانونی کاروبار کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رجولی پولیس نے جمعرات کے روز تکیا محلہ کی کلالی گلی میں چھاپہ مار ی کر 136 گرام گانجہ برآمد کیا اور دکان کے مالک راجندر چودھری کو گرفتار کر لیا۔تھانہ انچارج رنجیت کمار نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کلالی گلی میں نشہ آور اشیا کا غیر قانونی کاروبار کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد پولیس ٹیم نے راجندر چودھری کے مکان میں چلائی جا رہی کرانہ دکان پر چھاپہ ماری کی۔ تلاشی کے دوران دکان سے 136 گرام گانجہ برآمد ہوا، جس کے بعد دکاندار کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت راجندر چودھری ولد آنجہانی ٹونو چودھری، ساکن تکیا محلہ، کلالی گلی، رجولی بازار کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کارروائی کی قیادت پولیس سب انسپکٹر سچن کمار نے کی۔تھانہ انچارج کے مطابق اس معاملے میں رجولی تھانے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20(بی)/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کی اس کارروائی کے بعد علاقے میں نشہ آور اشیا کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ منشیات کے خلاف مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande