قنوج: معاشقے کے شبہ میں شوہر نے بیوی کو زندہ جلایا، شوہرفرار
قنوج، 5 نومبر(ہ س)۔ اترپردیش کے قنوج ضلع کے چھبر امؤ کوتوالی علاقے کے جگت پور گاؤں میں جمعرات کی صبح ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا۔ یہاں معاشقہ کے شبہ میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو کرسی سے باندھ کر پٹرول چھڑکنے کے بعد زندہ جلا دیا۔ واقعے ک
قنوج:  معاشقے کے شبہ میں شوہر نے بیوی کو زندہ جلایا، شوہرفرار


قنوج، 5 نومبر(ہ س)۔

اترپردیش کے قنوج ضلع کے چھبر امؤ کوتوالی علاقے کے جگت پور گاؤں میں جمعرات کی صبح ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا۔ یہاں معاشقہ کے شبہ میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو کرسی سے باندھ کر پٹرول چھڑکنے کے بعد زندہ جلا دیا۔ واقعے کے بعد ملزم اپنے دونوں بچوں کو لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ گھر کے اندر تلاشی لینے پر خاتون کا جلا ہوا ڈھانچہ ملا۔ متوفیہ کی شناخت سونم کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ونود کمار نے بتایا کہ جگت پور گاؤں کا رہنے والا سکھ ویر سنگھ عرف مونو ہریانہ کے حصار میں ایک نجی ملازمت کرتا ہے۔ اس نے تقریباً 11 سال پہلے سونم سے محبت کی شادی کی تھی۔ دونوں کے 7 سالہ بیٹے اور 5 سالہ بیٹی ہیں۔ سکھ ویر تقریباً 15 دن پہلے ہی گاؤں آیا تھا۔ آج صبح تقریباً 8 بجے اس نے اپنی بیوی کو کرسی سے باندھ کر گھر میں آگ لگا دی اور دونوں بچوں کو لے کر فرار ہو گیا۔

موبائل پر بات کرنے کو لے کر ہوا تھا تنازع

گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ ملزم سکھ ویر نے کچھ دن پہلے سونم کو گاؤں کے ہی ایک نوجوان سے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں کے درمیان مسلسل جھگڑا ہو رہا تھا۔

جمعرات کی صبح ملزم غصے میں گھر سے نکلا اور کچھ دیر بعد بوتل میں پٹرول لے کر واپس آیا۔ الزام ہے کہ اس نے سونم کو کرسی سے باندھ کر آگ لگا دی اور دونوں بچوں کو لے کر فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ونود کمار، سرکل آفیسر میانک مشرا، تھانہ انچارج کپل دوبے اور چوکی انچارج گجیندر کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے شواہد جمع کرتے ہوئے جلے ہوئے ڈھانچے کو قبضے میں لے لیا۔ ایس پی نے بتایا کہ فرار شوہر کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپہ مار کارروائی کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande