نوئیڈا: پولیس انکاونٹر میں دو بدمعاش گرفتار، ایک کے پیر میں لگی گولی
نوئیڈا، 3 نومبر (ہ س)۔ نوئیڈا کے فیز-2 تھانہ پولیس نے منگل کی دوپہر پولیس تصادم کے دوران دو شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے چلائی گئی گولی ایک بدمعاش کے پیر میں لگی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزمان نے لوٹ مار، چوری اور قتل کی کو
NOIDA-2-CRIMINALS-ARRESTED-


نوئیڈا، 3 نومبر (ہ س)۔ نوئیڈا کے فیز-2 تھانہ پولیس نے منگل کی دوپہر پولیس تصادم کے دوران دو شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے چلائی گئی گولی ایک بدمعاش کے پیر میں لگی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزمان نے لوٹ مار، چوری اور قتل کی کوشش سمیت کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ان میں سے ایک ملزم کے خلاف پہلے ہی 13 مقدمات درج ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس، زون دوم ڈاکٹر پروین رنجن سنگھ نے بتایا کہ منگل کی دوپہر فیز-2 تھانے کی پولیس بھنگیل گاو¿ں کے قریب بیریئر لگا کر بدمعاشوں کی تلاش میں گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد آتے دکھائی دیے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس ٹیم پر جان سے مارنے کی نیت سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی، جس میں امن نامی بدمعاش کے پیر میں گولی لگی۔ اس کا ساتھی آکاش موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے تعاقب کرکے اسے بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک ایک دیسی طمنچہ، مختلف مقامات سے لوٹے گئے چھ موبائل فون اور واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امن کے خلاف لوٹ مار ، چوری اور قتل کی کوشش سمیت پہلے سے 13 مقدمات درج ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande