تاریخ کے آئینے میں 29 نومبر: بھارت رتن جے آر ڈی ٹاٹا کی برسی
ہندوستانی صنعت کے معمار، ہندوستانی شہری ہوابازی کے بانی اور بھارت رتن سے سرفراز جہاںگیر رتن جی دادابھائی ٹاٹا کا انتقال 29 نومبر 1993 کو ہوا تھا۔ جے آر ڈی ٹاٹا نے اپنی پوری زندگی ملک کی صنعتی ترقی، سائنسی پیش رفت اور انسانی اقدار کے لیے وقف کر دی۔
بھارت رتن جے آر ڈی ٹاٹا، فائل فوٹو


ہندوستانی صنعت کے معمار، ہندوستانی شہری ہوابازی کے بانی اور بھارت رتن سے سرفراز جہاںگیر رتن جی دادابھائی ٹاٹا کا انتقال 29 نومبر 1993 کو ہوا تھا۔ جے آر ڈی ٹاٹا نے اپنی پوری زندگی ملک کی صنعتی ترقی، سائنسی پیش رفت اور انسانی اقدار کے لیے وقف کر دی۔ ان کی قیادت میں ٹاٹا گروپ نہ صرف ہندوستان کا سب سے باوقار صنعتی گھرانہ بنا، بلکہ ملک کی معیشت کو بھی نئی سمت ملی۔

جے آر ڈی ٹاٹا کا ماننا تھا کہ صنعت کا مقصد صرف منافع کمانا نہیں، بلکہ قوم کی تعمیر اور معاشرے کی خدمت کرنا ہے۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے ٹاٹا ایئرلائنز قائم کی، جو آگے چل کر ایئر انڈیا بنی۔ 1932 میں انہوں نے کراچی سے ممبئی تک پہلی تجارتی پرواز بھری اور ہندوستان میں شہری ہوابازی کی بنیاد رکھی۔ وہ ملک کے پہلے لائسنس یافتہ پائلٹ بھی تھے۔

صنعت کے ساتھ ساتھ انہوں نے سائنس، تعلیم اور سماجی بہبود کے شعبوں میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ، ٹاٹا میموریل اسپتال اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز جیسے اداروں کے قیام میں ان کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے مزدوروں کی فلاح و بہبود، 8 گھنٹے کے اوقاتِ کار اور ملازمین کے لیے سماجی تحفظ جیسے انتظامات کو صنعتوں میں نافذ کرنے میں بھی قائدانہ کردار ادا کیا۔

جے آر ڈی ٹاٹا کو 1957 میں پدم وبھوشن اور 1992 میں بھارت رتن سے نوازا گیا۔ ان کی سادگی، دور اندیشی اور اخلاقی اقدار سے وابستگی آج بھی ہندوستانی صنعت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1612 - سورت کے قریب سووالی کی لڑائی میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے پرتگالیوں کو شکست دی۔

1759 - مغل بادشاہ عالمگیر ثانی کو قتل کر دیا گیا۔

1877 - تھامس الوا ایڈیسن نے پہلی بار فونوگراف کا مظاہرہ کیا۔

1889 - بنگلورو کے لال باغ گارڈن میں ’گلاس ہاؤس‘ کی سنگِ بنیاد رکھی گئی۔

1899 - اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا کی تشکیل ہوئی۔

1913 - گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز اردو کے معروف شاعر علی سردار جعفری کی پیدائش۔

1929 - امریکی مہم جو رچرڈ برڈ نے پہلی بار جنوبی قطب کے اوپر سے پرواز کی۔

1944 - البانیہ نازی قبضے سے آزاد ہوا۔

1945 - یوگوسلاویہ کو وفاقی عوامی جمہوریہ قرار دیا گیا۔

1947 - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی تقسیم کے منصوبے کو منظوری دی۔

1963 - کینیڈا کا ایک جیٹ طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس میں 118 افراد ہلاک ہوئے۔

1970 - ہریانہ ملک کی پہلی ریاست بنی، جس نے دیہی علاقوں میں 100 فیصد بجلی کاری کا ہدف حاصل کیا۔

1972 - اٹاری کمپنی نے ’پونگ‘ ویڈیو گیم جاری کیا، جسے تجارتی طور پر کامیاب ہونے والا پہلا ویڈیو گیم مانا جاتا ہے۔

1989 - لوک سبھا انتخابات میں اکثریت نہیں ملنے کے بعد وزیر اعظم راجیو گاندھی نے استعفیٰ دے دیا۔

1999 - مہاراشٹر کے نارائن گاؤں میں دنیا کی سب سے بڑی میٹر ویو ریڈیو دوربین کا افتتاح کیا گیا۔

2008 - 26/11 ممبئی حملوں کے بعد این ایس جی کمانڈوز نے تقریباً 60 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد تاج ہوٹل کو دہشت گردوں سے آزاد کرایا۔

2012 - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande