دہلی کے چار اسپاسینٹروں پر چھاپے، 29 خواتین کو بچایا گیا
نئی دہلی، 27 نومبر (ہ س)۔ دہلی میں مساج اور اسپاسینٹرکی آڑ میں مبینہ طور پر جسم فروشی کرانے والوں کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جمعرات کو پہاڑ گنج، کرول باغ اور نبی کریم علاقوں کے چار اسپاسینٹروں پر بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ اس دوران 29 خواتین
دہلی کے چار اسپاسینٹروں پر چھاپے، 29 خواتین کو بچایا گیا


نئی دہلی، 27 نومبر (ہ س)۔ دہلی میں مساج اور اسپاسینٹرکی آڑ میں مبینہ طور پر جسم فروشی کرانے والوں کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جمعرات کو پہاڑ گنج، کرول باغ اور نبی کریم علاقوں کے چار اسپاسینٹروں پر بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ اس دوران 29 خواتین کو بچایا گیا، جبکہ اسپاسینٹروں کے منتظمین، منیجروں، استقبالیہ عملے اور گاہکوں سمیت 15 افراد کو گرفتار یا حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق چاروں اسپاسینٹروں کے خلاف غیر اخلاقی جسم فروشی کی روک تھام کے قانون (آئی ٹی پی) کی دفعات کے تحت چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ پولیس کو ان مراکز میں غیر قانونی سرگرمیاں چلنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد متعلقہ تھانوں کی ٹیموں نے پولیس اہلکاروں کو فرضی گاہک بنا کر اسپاسینٹروں میں بھیجا۔ اہلکاروں نے اضافی خدمات کے نام پر مبینہ جسم فروشی کی سرگرمیوں کی تصدیق کی، جس کے بعد بیک وقت چھاپے مارے گئے۔

پہلی کارروائی نبی کریم علاقے کے رام نگر میں واقع ’اے ون اسپا اینڈ سیلون‘ میں ہوئی۔ یہاں فرضی گاہک بن کر جانے والے پولیس اہلکار نے مبینہ سرگرمیوں کی تصدیق کی۔ چھاپے کے دوران چھ خواتین کو بچایا گیا اور اسپاسینٹر کے مالک، شریک مالک اور منیجر سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں آئی ٹی پی قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس کے علاوہ احاطے کے مالک کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 223(اے) کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری کارروائی پہاڑ گنج کے مین بازار میں واقع ’آرگینک اسپا‘ میں ہوئی۔ پولیس کے مطابق یہاں منیجر سمپریتا جھا (38) مساج کی خدمات کی آڑ میں گاہکوں کو اضافی خدمات فراہم کر رہی تھیں۔ چھاپے میں تین خواتین کو بچایا گیا۔ موقع سے پانچ ہزار روپے، ایک رجسٹر اور قلم برآمد کیا گیا۔ منیجر کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ اسپاس کا لائسنس رَوِیتا رمن جھا کے نام پر جاری کیا گیا تھا۔

کرول باغ کے ڈبلیو ای اے علاقے میں پولیس نے دو اسپاسینٹر پر کارروائی کی۔ پہلا چھاپہ پنجاب سویٹس کے قریب واقع ’موریا اسپا‘ میں مارا گیا۔ یہاں فرضی گاہک بننے والے پولیس اہلکار نے 1500 روپے پیشگی ادا کرکے اضافی خدمت کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد پولیس نے چھاپہ مارا۔ یہاں سے 10 خواتین کو بچایا گیا۔ دو منیجروں، شوبھنکر اور ندھی سونی، سمیت چار گاہکوں پردیپ شرما، آیوش مہیشوری، مانَو سونی اور گگن کیلاش نند پرجاپتی کو پکڑا گیا۔

دوسری جانب ٹینک روڈ پر واقع ’ہیریٹیج اسپا‘ میں فرضی گاہک نے ایک ہزار روپے نقد اور ایک ہزار روپے آن لائن ادا کرکے مبینہ سرگرمیوں کی تصدیق کی۔ چھاپے میں 10 خواتین کو بچایا گیا۔ پولیس نے وہاں کے استقبالیہ اہلکار اور منیجر سورج (20) کو پکڑ لیا۔ دونوں معاملات میں کرول باغ تھانے میں الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

پولیس نے پٹیل نگر کے مشرقی پٹیل نگر میں واقع ’دی پیلس اسپا‘ اور ’دی گلیکسی اسپا‘ کی بھی جانچ کی۔ یہاں کام کرنے والے ملازمین کی لازمی پولیس تصدیق نہیں کرائی گئی تھی۔ اس لاپروائی پر دونوں اسپاسینٹر کے ذمہ دار افراد کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 223(اے) کے تحت دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

پولیس نے چھاپوں کے دوران نقد رقم، گاہکوں کے رجسٹر، کنڈوم، لائسنس سے متعلق دستاویزات اور دیگر شواہد ضبط کیے ہیں۔ پولیس اب بچائی گئی خواتین کے بیانات درج کرنے کے ساتھ ساتھ پکڑے گئے افراد کے کردار اور اس سرگرمی سے وابستہ دیگر لوگوں کی بھی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande