کانپور میں 10 کروڑ روپے کی چرس کے ساتھ خاتون سمیت دو اسمگلر گرفتار
کانپور، 26 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع کانپور میں نذیرآباد تھانے کی پولیس نے جمعرات کو منشیات اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک مرد اور ایک خاتون اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کے قبضے سے 10 کلو 320 گرام چرس برآمد ہوئی ہے، جس ک
چرس


کانپور، 26 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع کانپور میں نذیرآباد تھانے کی پولیس نے جمعرات کو منشیات اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک مرد اور ایک خاتون اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کے قبضے سے 10 کلو 320 گرام چرس برآمد ہوئی ہے، جس کی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس اب اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سینٹرل) اتل شریواستو نے بتایا کہ گرفتار دونوں اسمگلر نیپال اور بہار سے سستے داموں چرس خرید کر لاتے تھے۔ اس کے بعد کانپور سمیت دیگر اضلاع اور ریاستوں میں اسے مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔ پوچھ گچھ میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اسمگلنگ کے اس کاروبار سے بھاری منافع کماتے تھے۔ پولیس کو ان کے دیگر ساتھیوں اور منشیات کی سپلائی سے وابستہ افراد کے بارے میں بھی اہم معلومات ملی ہیں۔

نذیرآباد تھانے کی پولیس ریلوے لائن کے قریب چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی دوران گمٹی کراسنگ سے کوکاکولا چوراہے کی طرف جانے والے راستے پر ایک مرد اور ایک خاتون مشتبہ حالت میں نظر آئے۔ پولیس نے دونوں کو روک کر پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ وہ نیپال سے آئے تھے۔ شک ہونے پر تلاشی لی گئی تو ان کے پاس موجود کالے رنگ کے بیگ سے چرس کے 19 پیکٹ برآمد ہوئے۔ وزن کرانے پر چرس کی مجموعی مقدار 10 کلو 320 گرام نکلی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت کرنل گنج کے رہائشی فیصل اور نکی عرف ساجیہ صدیقی کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران پولیس کو 8,600 بھارتی روپے، 275 نیپالی روپے، ایک اینڈرائیڈ موبائل فون اور بس کا ٹکٹ بھی ملا۔

پوچھ گچھ میں دونوں نے بتایا کہ وہ نیپال اور بہار سے چرس لاکر کانپور کے علاوہ دہلی اور ممبئی جیسے شہروں میں بھی مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔ پولیس اب ان کے رابطوں اور اسمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کی چھان بین کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande