تاریخ کے آئینے میں 27 نومبر: وشوناتھ پرتاپ سنگھ - سماندہ طبقات کو سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن دینے والے وزیرا عظم
وشوناتھ پرتاپ سنگھ نے 1989 سے 1990 تک ملک کے آٹھویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 25 جون 1931 کو الہ آباد ضلع ( موجودہ پریاگ راج ) کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ وہ ہندو راجپوت زمیندار گھرانے کے تیسرے فرزند تھے اور ان کا تعلق گہڑوار قبیلے سے
وشناتھ پرتاپ سنگھ


وشوناتھ پرتاپ سنگھ نے 1989 سے 1990 تک ملک کے آٹھویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 25 جون 1931 کو الہ آباد ضلع ( موجودہ پریاگ راج ) کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ وہ ہندو راجپوت زمیندار گھرانے کے تیسرے فرزند تھے اور ان کا تعلق گہڑوار قبیلے سے تھا۔ ان کا خاندان منڈا کے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

انہوں نے الہ آباد یونیورسٹی اور فرگوسن کالج، پونے سے تعلیم حاصل کی۔ 1969 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہوئے اور اتر پردیش اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ راجیو گاندھی کی حکومت میں انہوں نے وزیر خزانہ اور وزیر دفاع سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1984 سے 1987 تک راجیہ سبھا میں قائد ایوان بھی رہے۔ وزیر دفاع کے دور میں بوفورس معاملہ سامنے آیا، جس کے بعد انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ 1988 میں انہوں نے جنتا پارٹی کے مختلف گروپوں کو متحد کرکے جنتا دل قائم کی۔ 1989 کے عام انتخابات کے بعد نیشنل فرنٹ نے بی جے پی کی حمایت سے حکومت بنائی اور وی پی سنگھ وزیر اعظم بنے۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے انہوں نے پسماندہ طبقات کو سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن دینے کے لیے منڈل کمیشن کی سفارشات نافذ کیں۔ اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا۔ جس کے بعد انہوں نے

وزارت عظمی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وشوناتھ پرتاپ سنگھ طویل عرصے تک ملٹی پل مائیلوما (خون کے کینسر کی ایک قسم) اور گردوں کی خرابی کے مرض سے لڑتے رہے۔ بالآخر 77 سال کی عمر میں دہلی کے اپولو اسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا۔ 29 نومبر 2008 کو الہ آباد میں دریائے گنگا کے کنارے ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

اہم واقعات

1001 - ہندو حکمراں جے پال کو محمود غزنوی نے شکست دی۔

1795 - پہلے بنگالی ڈرامے کی پیشکش کی گئی۔

1948 - نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کا قیام عمل میں آیا۔

1975 - بی بی سی کے پروگرام پیش کرنے والے راس میک وِرٹر کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے شریک بانی بھی تھے۔

1995 - وینزویلا کی حسینہ جیکولین ایگیلیرا مارکانو کو مس ورلڈ 1995 منتخب کیا گیا۔

2001 - ہبل ٹیلی اسکوپ نے نظام شمسی سے باہر واقع سیارے اوسیریس کے ہائیڈروجن سے بھرپور ماحول کا پتہ لگایا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی دریافت تھی۔

2005 - فرانس میں ازابیل دینوائر نامی خاتون کا دنیا میں پہلی بار کامیاب جزوی چہرہ ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

2008 - اتر پردیش چھٹے پے کمیشن کی سفارشات نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بنی۔

2008 - مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کی تنخواہوں میں تین گنا اضافے کو منظوری دی۔

2013 - دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینی میشن فلم ’’فروزن‘‘ ریلیز ہوئی۔

2014 - آسٹریلیائی کرکٹر فلپ ہیوز باؤنسر سے زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔

2017 - اتر پردیش کے اورئی میں پتے کھانے اور گملے توڑنے کے الزام میں چار دن جیل میں رہنے کے بعد آٹھ گدھوں کو رہا کیا گیا۔

2019 - زمین کی انتہائی واضح تصاویر لینے والے ہندوستانی سیٹلائٹ کارٹوسیٹ-3 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا گیا۔

پیدائش

1881 - کاشی پرساد جیسوال، ہندوستان کے مشہور مورخ اور ماہر آثار قدیمہ۔

1888 - گنیش واسودیو ماولنکر، لوک سبھا کے پہلے اسپیکر۔

1907 - ہری ونش رائے بچن، مشہور شاعر اور مصنف۔

1940 - بروس لی، مارشل آرٹس کے عظیم فنکار۔

1942 - مردولا سنہا، بی جے پی کی سینئر رہنما اور گوا کی سابق گورنر۔

1952 - بپی لہری، مشہور ہندوستانی گلوکار اور موسیقار۔

انتقال

1852 - ایڈا لولیس، انگریز ریاضی داں اور مصنفہ۔

1978 - لکشمی بائی کیلکر، ہندوستان کی معروف سماجی مصلح۔

2008 - وشوناتھ پرتاپ سنگھ، ہندوستان کے سابق وزیر اعظم۔

2018 - محمد عزیز، ہندوستان کے مشہور پلے بیک گلوکار۔

2019 - سشیل کمار، ہندوستانی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل۔

ہندوستھان سماچار

---------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande