نکسل ازم ختم ہوگیا... لیکن دنیش کے خاندان کی جدوجہد اب بھی جاری
پولیس مخبر ہونے کے شبہ میں نکسلیوں نے دنیش گاو¿ڑے کو قتل کردیا تھا،تین سال گزرنے کے باوجود سرکاری امداد کے سہارے گزر بسر کرنے پر مجبور ہے خاندان لاہیری (گڑھ چرولی)، 25 نومبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع میں نکسل ازم کا اثر ختم ہونے کے ساتھ ہ
نکسل ازم ختم ہوگیا... لیکن دنیش کے خاندان کی جدوجہد اب بھی جاری


پولیس مخبر ہونے کے شبہ میں نکسلیوں نے دنیش گاو¿ڑے کو قتل کردیا تھا،تین سال گزرنے کے باوجود سرکاری امداد کے سہارے گزر بسر کرنے پر مجبور ہے خاندان

لاہیری (گڑھ چرولی)، 25 نومبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع میں نکسل ازم کا اثر ختم ہونے کے ساتھ ہی امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ بندوقوں کی گونج تھم چکی ہے، لیکن نکسلائی تشدد میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں کی زندگیوں سے دکھ اور مشکلات کے بادل اب تک نہیں چھٹے ہیں۔

بھا مَرَاگڑھ تحصیل کے لاہیری کے رہنے والے دنیش گاو¿ڑے کو نکسلیوںنے پولیس کا مخبر ہونے کے شبہ میں بے رحمی سے قتل کردیا تھا۔ اس واقعے کو تین سال گزر چکے ہیں، لیکن دنیش کے خاندان کی مشکلات آج بھی کم نہیں ہوئی ہیں۔ خاندان کے واحد کمانے والے بیٹے کے چلے جانے کے بعد اب ایک ضعیف والد اور ذہنی طور پر معذور بیٹی کا مستقبل تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ سرکاری مالی امداد کے سہارے یہ خاندان کسی طرح اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

بھا مَرَاگڑھ تحصیل کے لاہیری پولیس تھانہ علاقے کے تحت پین گنڈا میں 15 نومبر 2023 کی رات یہ سنسنی خیز واقعہ پیش آیا تھا۔ پین گنڈا-نیل گنڈا سڑک پر دنیش گاو¿ڑے کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ نکسلیوں نے پتھروں سے کچل کر اس کا قتل کردیا تھا۔ جائے وقوعہ پر نکسلیوں کی جانب سے چھوڑے گئے خط میں دنیش کو پولیس کا مخبر قرار دیتے ہوئے قتل کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔

دنیش نے اپنا ذاتی ٹریکٹر کام کے لیے پین گنڈا بھیجا تھا۔ اسی کی نگرانی کے لیے وہ وہاں گیا ہوا تھا۔ اسی دوران آدھی رات کو نکسلی اسے گاو¿ں سے باہر لے گئے اور قتل کردیا۔ تاہم، اس وقت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نیلوتپل نے واضح کیا تھا کہ دنیش پولیس کا مخبر نہیں تھا۔

نظریاتی اور سیاسی سرگرمیاں بھی نشانہ بننے کی وجہ؟

مقامی دیہی باشندوں کے مطابق، دنیش کے قتل کی وجہ محض پولیس مخبر ہونے کا شبہ نہیں تھا، بلکہ نکسلی اس کے نظریات سے بھی ناراض تھے۔ دنیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کارکن تھا اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریات سے متاثر تھا۔

سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ وہ کاروباری میدان میں بھی اپنی شناخت بنانا چاہتا تھا۔ اس کا خواب تھا کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو، معاشی طور پر خود کفیل بنے اور اپنے خاندان کو بہتر زندگی فراہم کرے۔ لیکن نکسل تشدد نے اس کے ان تمام خوابوں کو ہمیشہ کے لیے چکناچور کردیا۔

یہ قتل اس وقت پیش آیا تھا، جب اس وقت کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے گڑھ چرولی کے دورے پر تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حکومت کو پیغام دینے کے مقصد سے بھی نکسلیوں نے اس واردات کو انجام دیا تھا۔

ضعیف والد کے کندھوں پر خاندان کا بوجھ، بیٹی کے مستقبل کی فکر

نکسل ازم کا اثر کم ہونے کے بعد جب لاہیری میں دنیش کے خاندان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا تو وہاں کی حقیقت انتہائی دردناک نظر آئی۔ دنیش کے خاندان میں اب صرف اس کے ضعیف والد پسّو گاو¿ڑے اور ایک ذہنی طور پر معذور بہن رہ گئی ہیں۔

سرکاری مالی امداد کے سہارے خاندان کا گزر بسر ہورہا ہے۔ عمر ڈھل چکی ہے اور جسم پہلے کی طرح محنت کرنے کے قابل نہیں رہا، لیکن اس کے باوجود پسّو گاو¿ڑے کو اپنے تین ایکڑ کھیت میں کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ انہیں اپنی بیٹی کے مستقبل کی فکر ہے۔

انہیں مسلسل یہ سوال پریشان کرتا رہتا ہے کہ ان کے بعد ان کی بیٹی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ اس کی زندگی کیسے گزرے گی؟

ایک طرف بیٹے کو کھونے کا غم اور دوسری طرف بیٹی کے مستقبل کی فکر، ان دونوں کے درمیان یہ ضعیف والد آج بھی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جس بیٹے سے بڑھاپے کا سہارا ملنے کی امید تھی، وہ اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ دنیش کے ساتھ ہی خاندان کی معاشی خوشحالی اور بہتر مستقبل کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

نکسل ازم کا خاتمہ ہوگیا، اب متاثرہ خاندانوں کی بازآبادکاری کی باری

گڑھ چرولی ضلع سے نکسل ازم کا اثر ختم ہونا یقیناً امن اور ترقی کی سمت میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ لیکن ان خاندانوں کا کیا ہوگا، جنہوں نے نکسل تشدد میں اپنے گھر کے کمانے والے افراد کو کھودیا؟ ان کی بازآبادکاری کی ذمہ داری کون اٹھائے گا؟ بزرگوں کے تحفظ، بے سہارا افراد کے گزر بسر اور معذوروں کے مستقبل کے لیے مستقل انتظام کب کیا جائے گا؟

نکسلیوں نے دنیش کا قتل کرکے صرف ایک نوجوان کی زندگی نہیں چھینی، بلکہ پورے خاندان کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل دیا۔ محض بندوقوں کی آوازیں بند ہوجانے سے تشدد کے زخم نہیں بھرتے۔ ان زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے مالی امداد کے ساتھ مستقل بازآبادکاری، روزگار اور سماجی تحفظ کا انتظام بھی ضروری ہے۔

نکسل ازم کا باب بھلے ہی بند ہوچکا ہو، لیکن دنیش گاو¿ڑے جیسے متاثرہ خاندانوں کا درد آج بھی زندہ ہے۔ گڑھ چرولی میں امن کی حقیقی کامیابی اسی وقت مانی جائے گی، جب نکسل تشدد سے اجڑنے والے خاندانوں کو بھی باعزت اور محفوظ زندگی گزارنے کا موقع مل سکے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande