تاریخ کے آئینے میں 26 نومبر: جب ہندوستان نے اپنا آئین اپنایا، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی بنیاد رکھی گئی
آزاد ہندوستان کی تاریخ میں 26 نومبر کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ وہ اہم تاریخ ہے، جب ملک نے ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنی شناخت اور مستقبل کو سمت دینے والے آئین کو اختیار کیا۔ 1949 میں اسی دن دستور ساز اسمبلی نے ہندوستانی آئین کو باضابطہ
علامتی تصویر


آزاد ہندوستان کی تاریخ میں 26 نومبر کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ وہ اہم تاریخ ہے، جب ملک نے ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنی شناخت اور مستقبل کو سمت دینے والے آئین کو اختیار کیا۔ 1949 میں اسی دن دستور ساز اسمبلی نے ہندوستانی آئین کو باضابطہ طور پر منظور کیا تھا۔ اسی تاریخی اہمیت کے سبب ہر سال 26 نومبر کو ملک بھر میں ’یومِ آئین‘ منایا جاتا ہے۔

ہندوستانی آئین نے ملک کے نظامِ حکومت کی بنیاد طے کرنے کے ساتھ شہریوں کو ان کے حقوق اور فرائض سے بھی آگاہ کیا۔ یہ مساوات، آزادی، انصاف اور اخوت جیسی جمہوری اقدار پر مبنی ہے۔ آئین نے مختلف تہذیبوں اور رنگارنگ روایات والے ہندوستان کو ایک جمہوریہ کی حیثیت سے آگے بڑھنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی۔

دستور ساز اسمبلی نے 26 نومبر 1949 کو آئین کو اختیار کیا تھا، جبکہ اسے 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا۔ اسی دن ہندوستان ایک مکمل جمہوریہ بنا۔ آئین سازی کے عمل میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے مسودہ کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا۔

دیگر اہم واقعات:

1859 - چارلس ڈکنز کے ناول ’اے ٹیل آف ٹو سٹیز‘ کی آخری ہفتہ وار قسط ادبی رسالے ’آل دی ایئر راؤنڈ‘ میں شائع ہوئی۔

1865 - لیوس کیرول کی کتاب ’ایلس اِن ونڈر لینڈ‘ امریکہ میں شائع ہوئی۔

1885 - پہلی بار شہابِ ثاقب کی تصویر لی گئی۔

1932 - عظیم کرکٹر ڈان بریڈمین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار رن مکمل کیے۔

1948 - نیشنل کیڈٹ کور کا قیام عمل میں آیا۔

1949 - ملک میں آئین کو اختیار کیا گیا۔ آزاد ہندوستان کے آئین پر دستور ساز اسمبلی کے صدر نے دستخط کیے۔

1952 - ہندوستانی اردو شاعر منور رانا کی پیدائش ۔ ان کے شعری مجموعے ’شہدابہ‘ کے لیے 2014 میں ’ساہتیہ اکادمی ایوارڈ‘ دیا گیا۔

1960 - ہندوستان میں پہلی بار کانپور اور لکھنؤ کے درمیان ایس ٹی ڈی سروس شروع ہوئی۔

1967 - لزبن میں بادل پھٹنے کے واقعے میں تقریباً 450 افراد ہلاک ہوئے۔

1984 - عراق اور امریکہ نے سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کیے۔

1992 - عالمی یومِ ماحولیات کے تحفظ کی تقریبات منانے کا آغاز ہوا۔

1996 - مریخ پر زندگی کے امکانات کا پتہ لگانے کے لیے امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلائی جہاز ’مارس گلوبل سروئیر‘ خلا میں روانہ کیا۔

1996 - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کے حوالے سے ’آئل فار فوڈ ڈیل‘ کی تجویز اتفاقِ رائے سے منظور کی۔

1997 - پاکستان کی سپریم کورٹ کے 2 ججوں نے چیف جسٹس کو معطل کردیا۔

1998 - ترکی کے وزیر اعظم مسعود یلماز نے پارلیمنٹ میں اپنی حکومت کے اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر پانے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

1998 - کمبوڈیا کے موجودہ وزیر اعظم ہن سین کو باضابطہ طور پر دوبارہ ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا۔

1998 - سیشلز کے شہر ماہِے میں اسرائیل کی ’لینور ابارگل‘ کو ’مس ورلڈ‘ منتخب کیا گیا۔

1998 - ٹونی بلیئر آئرلینڈ کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے برطانوی وزیر اعظم بنے۔

2001 - نیپال میں 200 ماؤ نواز باغی مارے گئے، ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

2002 - بی بی سی کے ایک سروے میں ونسٹن چرچل کو عظیم ترین برطانوی شہری منتخب کیا گیا۔

2006 - عراق میں بم دھماکے کے نتیجے میں 202 افراد ہلاک ہوئے۔

2008 - ہندوستان کے شہر ممبئی میں خودکش دہشت گردانہ حملہ ہوا، جس میں 164 افراد ہلاک اور 250 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

2008 - 1982 بیچ کے آئی پی ایس افسر اور ممبئی کے انسدادِ دہشت گردی دستے کے سربراہ ہیمنت کرکرے کا انتقال۔

2008 - ممبئی پولیس کے سینئر انسپکٹر اور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ وجے سالسکر کا انتقال۔

2012 - شام میں فضائی حملے میں 10 بچے ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

2012 - اروند کیجریوال نے ایک نئی سیاسی جماعت ’عام آدمی پارٹی‘ تشکیل دی۔

2018 - ناسا کا اِن سائٹ مشن 7 ماہ کے سفر کے بعد مریخ پر اترا۔

2018 - افغانستان میں پولیس کے قافلے پر طالبان کے حملے میں 22 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

2019 - شیوسینا، کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اتحاد ’مہا وکاس اگھاڑی‘ نے مہاراشٹر میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔

2019 - ٹرانس جینڈر برادری کے افراد کے حقوق کو یقینی بنانے سے متعلق بل پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande