
ہندوستانی تاریخ میں 25 نومبر کی تاریخ دستور سازی کے عمل کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ 1949ء میں اسی روز دستور ساز اسمبلی میں دستور کے مسودے پر بحث کے اختتام کے موقع پر دستور کی مسودہ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر نے اپنا تاریخی خطاب کیا تھا۔ اس خطاب میں انہوں نے آزاد ہندوستان کو درپیش چیلنجوں اور جمہوریت کو مستحکم بنانے کے لیے ضروری اصولوں پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا تھا۔
ڈاکٹر امبیڈکر نے اپنے خطاب میں سیاسی جمہوریت کے ساتھ سماجی اور معاشی جمہوریت کے قیام کو بھی ناگزیر قرار دیا تھا۔ ان کا ماننا تھا کہ محض سیاسی مساوات کے ذریعے ایک مضبوط اور انصاف پسند معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں۔ جب تک سماج میں معاشی اور سماجی نابرابری برقرار رہے گی، اس وقت تک جمہوریت کی بنیادیں کمزور رہیں گی۔
انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ہندوستان میں ایک طرف سیاسی زندگی میں مساوات قائم ہوگی، جب کہ دوسری جانب سماجی اور معاشی زندگی میں عدم مساوات برقرار رہ سکتی ہے۔ اگر یہ صورتِ حال طویل عرصے تک جاری رہی تو جمہوری نظام کے لیے سنگین بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے آئینی طریقوں کے ذریعے سماجی اور معاشی تبدیلیاں لانے اور جمہوری اداروں کے تئیں وفاداری و وابستگی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا تھا۔
اہم تاریخی واقعات
1538ء : ترکی کی بحری مہم ہندوستان پہنچی، لیکن پرتگالی بحری بیڑے کی آمد کے بعد اسے واپس لوٹنا پڑا۔
1667ئ: روس کے شمالی قفقاز کے علاقے شماخہ میں تباہ کن زلزلہ آیا، جس میں 80 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
1744ء: آسٹریا کی فوج نے یہودیوں کے خلاف جان لیوا حملے کیے اور بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔
1758ء : برطانیہ نے فرانس کے ڈیوکین قلعے پر قبضہ کر لیا۔
1866ء : الہ آباد ہائی کورٹ کا افتتاح عمل میں آیا۔
1867ء : الفریڈ نوبل نے ڈائنامائٹ کا پیٹنٹ حاصل کیا۔
1930ء : جاپان میں ایک ہی دن کے دوران زلزلے کے 690 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
1936ء : جرمنی اور جاپان کے درمیان کمیونسٹ انٹرنیشنل (کومنٹرن) مخالف معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1937ء : فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی میلے کا اختتام ہوا۔
1948ء : ہندوستان میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) قائم کی گئی۔
1949ء : آزاد ہندوستان کے آئین پر دستوری کمیٹی کے صدر نے دستخط کیے اور اسے فوری طور پر نافذ کر دیا گیا۔
1998ء : پاکستان نے رات کی تاریکی میں بھی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اپنے نئے ٹینک شکن میزائل ’بکتر شکن‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔
2001ء : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستان کو معطل کرنے کی دھمکی دی۔
2001ء : پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو پانچ روزہ دورے پر ہندوستان پہنچیں اور نئی دہلی میں وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی سے ملاقات کی۔
2004ء : پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے کشمیر سے متعلق فارمولے کو پاک کشمیر کمیٹی نے مسترد کر دیا۔
2007ء: پاکستان میں عام انتخابات کے لیے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے لاڑکانہ سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔
2008ء : سادھوی پرگیہ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پروہت اور مالیگاو¿ں دھماکوں کے دیگر ملزمان کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) پر جسمانی و ذہنی اذیت دینے کے الزامات کے تناظر میں مکوکا عدالت نے مہاراشٹر حکومت سے جواب طلب کیا۔
2008ء: بستر ضلع میں نکسل وادیوں نے بارودی سرنگ کے ذریعے ضلع پولیس کے جوانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہوگئے۔
2012ء : نائجیریا میں ایک چرچ کے قریب دو کار بم دھماکوں میں 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔
2013ء : عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک کیفے میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے۔
2016ء : کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہیں لاطینی امریکہ میں کمیونسٹ انقلاب کی ایک نمایاں علامت سمجھا جاتا ہے۔
2018ء: یورپی یونین کے رہنماو¿ں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے معاہدے کی منظوری دی۔
پیدائش
1879ء: ٹی۔ ایل۔ واسوانی، معروف مصنف، ماہرِ تعلیم اور ہندوستانی ثقافت کے مبلغ۔
1890ء : سنیٹی کمار چٹرجی، ہندوستان کے مشہور ماہرِ لسانیات، ادیب اور ماہرِ تعلیم۔
1890ء : رادھے شیام کتھاواچک، پارسی تھیٹر کے انداز میں ہندی ڈراما نگاری کے ممتاز ناموں میں سے ایک۔
1982ء: جھولن گوسوامی، ہندوستان کی معروف خاتون کرکٹ کھلاڑی۔
وفات
1975ئ: چندولال شاہ، ہندی فلموں کے معروف فلم ساز، ہدایت کار اور منظرنامہ نگار۔
1981ء: آر۔ سی۔ بورال، ہندی فلموں کے مشہور موسیقار۔
1987ئ: میجر راماسوامی پرمیشورن، پرم ویر چکر سے سرفراز ہندوستانی فوجی۔
2014ء : ستارہ دیوی، ہندوستان کی معروف کتھک رقاصہ۔
2020ء : احمد پٹیل، انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ